اعظم گڑھ میں محکمہ بجلی کے افسران کی بڑی کارروائی 22 کنکشن کاٹا گیا،56لاکھ روپیہ کی ہوئی وصولی
اعظم گڑھ۔ ( یو این اے نیوز 31جنوری 2023)پیر کے روز بجلی محکمہ نے شہر میں پانچ کلو واٹ سے زیادہ بجلی بل نادہندگان کے خلاف سخت تحقیقاتی مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران 22 لوگوں کا کنکشن کاٹ بھی دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی 56 لاکھ روپے بھی وصولے گئے۔ فی الحال کاروباری اداروں میں کھلبلی مچ گئی۔
محکمہ نے پیر کو شہر کے سول لائن حلقہ میں پانچ کلو واٹ سے زائد کے 154 بقائے داروں کے خلاف مہم چلائی۔ ان پر 84 لاکھ روپے سے زائد بجلی کا بل باقی تھا ۔ بجلی محکمہ کی جانب سے بار بار کہنے پر بھی صارفین اپنے اپنے بقایا جمع نہیں کرا رہے تھے۔ جس کی وجہ سے ان پر بجلی کا بقایا بل دن بدن بڑھتا جا رہا تھا۔
پیر کے روز محکمہ نے بجلی کے بقایا بل کی وصولی کے لیے سختی اختیار کی اور سول لائن حلقہ کے ایک ایک چھوٹی بڑی کمپنیوں کی سخت چیکنگ کی گئی۔ اس دوران محکمہ نے 132 صارفین سے 56 لاکھ روپے کی وصولی کی ۔
بقایا جمع نہ کرانے پر 22 صارفین کی بجلی کاٹ دی گئی۔ ایس ڈی او ٹاؤن سندیپ پرجاپتی نے بتایا کہ اسی طرح کی مہم پانچ کلو واٹ سے زیادہ بڑے نادہندگان کے خلاف چلائی جائے گی۔ بجلی بل جمع نہ کرانے والوں کی بجلی کاٹ دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں