کل سابق ممبر اسمبلی دھننجے سنگھ کے ہاتھوں شاہینہ جیولرس کے جدید تزئین شدہ شوروم کا ہوگا افتتاح!
جونپور۔(یو این اے نیوز 2اکتوبر2022)
سابق ممبر آف پارلیمنٹ دھننجے سنگھ اور ضلع پنچایت صدر سری کلا ریڈی مہمان خصوصی ہوں گے!
تقریب کی تیاریاں مکمل، ہزاروں افراد شرکت کریں گے.
سابق ممبر آف پارلیمنٹ دھننجے سنگھ شاہینہ جیولرس کا افتتاح کریں گے جس نے ضلع کے بڑے کاروباری اداروں میں بہت کم وقت میں اپنا نام درج کرایا ہے۔ 3 اکتوبر کو صبح 11 بجے منعقد ہونے والی اس افتتاحی تقریب کے لیے تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب میں ضلع پنچایت صدر سری کلا ریڈی اور سابق ممبر اسمبلی دھننجے سنگھ بطور مہمان خصوصی موجود رہیں گے۔
نگر پنچایت کھیتا سرائے کے مرکزی چوک پر واقع شاہینہ جیولرس کے جدید تزئین شدہ شوروم کے افتتاح پر منعقد ہونے والی تقریب میں علاقے کے ہزاروں لوگوں کی پہنچنے کی امید بتائی جارہی ہے ۔
یہ اطلاع شاہینہ جیولرس کے بانی سلمان اشتیاق نے دی ہے۔ ان کے چچا محمد زاہد خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس تقریب میں اپنی فیملیز کے ساتھ شرکت کرکے پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ ہم ہمیشہ آپ کے مشکور رہیں گے۔
معلوم رہے اس افتتاحی تقریب کو تاریخی بنانے میں سلمان اشتیاق کے ساتھ محمد زاہد، افسر سعید، محمد عمر، عاطف خان، راشد خان، محمد خان، رحمٰن (منو)، محمد دانیال خان، بسار خان، ظفر سعید، محمد فہد،محمد وقاص ابن زاہد ۔عمار ابن زاہد ،محمد ارشد ،جیسے نوجوان کی ٹیم لگی ہوئی ہے .
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں