پی ایف آئی پر NIA کی بڑی کارروائی،10ریاستوں میں چھاپہ ماری میں 100 سے زیادہ گرفتار،
دہلی۔ اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 22ستمبر 2022) نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور ریاستی پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیم نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے 100 سے زیادہ لیڈروں کو گرفتار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بتایا کہ مشترکہ ٹیم نے 10 ریاستوں میں چھاپے مارے۔ اسی وقت مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پی ایف آئی پر این آئی اے کے چھاپے کے سلسلے میں این ایس اے اجیت ڈوبھال، ہوم سکریٹری، ڈی جی این آئی اے اور دیگر اہم حکام کے ساتھ میٹنگ کی۔
وہیں، این آئی اے نے پہلے سے درج ایک کیس کے سلسلے میں حیدرآباد، تلنگانہ کے چندریان گٹہ میں پی ایف آئی کے ہیڈ آفس کو سیل کردیا۔ این آئی اے، ای ڈی اور نیم فوجی دستوں نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر پی ایف آئی کے دفتر کو سیل کر دیا۔
این آئی اے اور ای ڈی نے کیرالہ کے ترواننت پورم میں پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا ہے۔ منجیری میں پی ایف آئی کے چیئرمین اوما سلیم کے ٹھکانوں پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے اور انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اوما سلیم کے ساتھ پی ایف آئی کے کیرالہ ریاستی سربراہ محمد بشیر، قومی سکریٹری وی پی نذرالدین اور قومی ایگزیکٹو ممبر پی کویا کو حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ پی ایف آئی کے خلاف تحقیقاتی ایجنسیوں کی طرف سے کی گئی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔ کیرالہ سے سب سے زیادہ 22 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جبکہ مہاراشٹرا اور کرناٹک سے 20، آندھرا پردیش سے 5، آسام سے 9، دہلی سے 3، یوپی سے 8 اور راجستھان سے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
چھاپوں پر، پی ایف آئی کے جنرل سکریٹری عبدالستار نے نیوز چینل آج تک کو بتایا، "فاشسٹ حکومت احتجاج کی آواز کو دبانے کے لیے ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔ حکومت کی طرف سے مظالم کی تازہ ترین مثال آدھی رات کو دیکھنے کو ملی، جب مرکزی ایجنسیوں NIA اور ED نے مقبول لیڈروں کے گھروں پر ریڈ کی عوام کو ایجنسیوں کے غلط استعمال پر فاشسٹ حکومت کی بھرپور مخالفت کرنی چاہیے۔
مشترکہ ٹیم دہشت گردی کی مالی معاونت، تربیتی کیمپوں کے انعقاد اور لوگوں کو کالعدم تنظیموں میں شمولیت کے لیے بنیاد پرست بنانے میں ملوث افراد کے رہائشی اور سرکاری احاطے میں تلاشی لے رہی ہے۔
دوسری طرف، مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے کے بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا، “PFI جو بھارت مخالف کام کرتی ہے۔ اس نے پورنیہ کو اپنا مرکز بنایا ہے۔ بدقسمتی ہے کہ جب پھلواری شریف میں پی ایف آئی کا چھاپہ مارا گیا تو پولیس کا مایوس کن بیان آیا۔ نتیش اور لالو بابو خوشامد کی سیاست کرتے ہیں۔
نیوز ایجنسی اے این آئی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ تلنگانہ، کیرالہ، آندھرا پردیش، اتر پردیش سمیت کئی دیگر ریاستوں میں چھاپے مارے گئے۔ اس مہینے کے شروع میں، این آئی اے نے تلنگانہ، آندھرا پردیش میں 40 مقامات پر چھاپے مارے تھے اور ایک معاملے میں پی ایف آئی سے منسلک چار لوگوں کو حراست میں لیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں