تازہ ترین

بدھ، 21 ستمبر، 2022

مدارس کے بعد اب یوگی حکومت وقف بورڈ جائیدادوں کا کروائے گی سروے، حکم جاری

مدارس کے بعد اب یوگی حکومت وقف بورڈ  جائیدادوں کا کروائے گی سروے، حکم جاری

 لکھنؤ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 21ستمبر 2022)  اتر پردیش کے مدارس کے بعد ریاست کی یوگی حکومت بھی وقف بورڈ کی جائیدادوں کا سروے کرائے گی۔  وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سروے مکمل کرکے ایک ماہ کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ 

 ساتھ ہی انہوں نے ہدایت دی ہے کہ وقف بورڈ کی جائیدادوں کو ریونیو ریکارڈ میں درج کیا جائے۔  یہی نہیں ریاست بھر کے 75 اضلاع کی تمام اراضی کو وقف کے نام پر ریکارڈ میں درج کیا جائے۔


 غور طلب ہے کہ اس سروے کے دوران وقف بورڈ کی جائیدادوں کے بارے میں مکمل معلومات دستیاب کرانی ہوں گی۔  اس کے پیچھے حکومت کا مقصد وقف املاک پر ناجائز قبضے اور فروخت کو روکنا ہے۔  حکم کے مطابق یوپی میں ریاست کے تمام اضلاع میں شیعہ اور سنی وقف بورڈ کی جانچ کی جائے گی۔ 


 اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام اضلاع کو 1989 میں محکمہ ریونیو کے مینڈیٹ کو منسوخ کرتے ہوئے ایک ماہ میں تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad