مئو(یواین اے نیوز18ستمبر2022)اتر پردیش کے ضلع مئو میں سابق ایم ایل اے مختار انصاری پر غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے لیے سفارشی لیٹر لکھے جانے کے معاملے میں مقامی عدالت نے جمعرات کو کینگسٹر ایکٹ کے تحت الزام طے کر دیے ہیں۔ باندہ جیل سے عدالت میں پیشی کےلئے یہاں لائے گئے مختار کے خلاف گروہ بند جرائم کے الزامات طے ہونے کے بعد عدالت نے معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ 30 ستمبر طے کی ہے۔
ایم،پی، ایم ایل اے اور گینگسٹر ایکٹ کی اسپیشل عدالت کے اڈیشنل سیشن پنج دنیش چورسیا نے مختار انصاری کو باندہ جیل و ایک دیگر معاملے میں سلیم کو بارہ بنکی اور انور وسجانند کو غازی پور جیل سے الزام طے کرنے کے لئے عدالت میں ذاتی طور سے آج پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ان ملزمین کو تھا نہ دکشن ٹولہ میں فرضی اسلحہ لائسنس معاملے میں پیشی کے لیے باندہ ، بارہ بنکی اور غازی پور جیل سے مئو لایا گیا۔ سخت سیکورٹی انتظامات کے درمیان تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ جج چورسیا نے معاملے کو سننے کے بعد مختار و دیگر ملز مین سمیت کل 04 افراد کے خلاف گینگسٹر ایکٹ میں الزامات طے کرتے ہوئے اگلی سماعت 30 ستمبر طے کی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مختار انصاری نے بطور ایم ایل اے وکشن ٹولہ تھانہ علاقے کے پتے پر نصف درجن لوگوں کو اپنے لیٹر پیڈ پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کی سفارش کی تھی۔ جس پر لائسنس جاری ہوا تھا۔ بعد میں جانچ میں تینوں لوگوں کے پتے فرضی پائے گئے۔اس معاملے میں مختار انصاری پر 120 بی و دیگر دفعات میں مقدمہ درج ہوا۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے اس معاملے میں بھی ملزمین پر گینگسٹر لگانے کی سفارش کر دی۔ جسے آج عدالت نے منظور کر لیا۔ سماعت کے بعد سخت سیکورٹی کے درمیان مختار انصاری کو باندہ جیل بھیج دیا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں