وزیر اعلی یوگی کی سیکورٹی میں بڑی چوک ،جونپور میں ایس پی کارکن نے قافلے کے سامنے کالا کپڑا دکھایا، گرفتار
جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 9ستمبر2022) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو جونپور ایک دن کے دورے پر پہنچے۔ پوروانچل یونیورسٹی پہنچتے ہی ایک ایس پی کارکن نےکالے کپڑے لیکر قافلے کے سامنے آگیا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ آج اپنے جونپور دورے پر پوروانچل یونیورسٹی پہنچے۔ اس دوران ایک ایس پی کارکن نے سی ایم کے قافلے کو کالا کپڑا دکھانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق اس کا نام آشیش ہے۔ اس دوران کارکن اکھلیش زندہ باد کے نعرے لگاتا رہا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے ، تفتیش کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔
معلوم رہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ جمعہ کو ضلع کے ایک روزہ دورے پر پہنچے۔ وزیر اعلیٰ یوگی نے جونپور میں جلسہ عام سے خطاب کیا۔ کہا- ترقی کے لیے ایمانداری سے کام ہو رہا ہے۔ پچھلی حکومت اپنے مفاد کے لیے غنڈوں اور کارندوں کی حوصلہ افزائی کرتی تھیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر کوئی کرپشن کرے گا تو اس کی جائیداد قرق کر کے غریبوں کی ترقی کے لیے لائی جائے گی۔ پہلے یوپی کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ ہوتا تھا ۔ آج یوپی میں مجرم خوف زدہ ہیں۔
وزیراعلیٰ نے مختلف اسکیموں سے مستفید ہونے والوں کو سرٹیفکیٹ دیئے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ نے اتر پردیش میں آزادی کی جدوجہد کے عنوان سے ایک کتاب کا بھی اجرا کیا۔ یوگی نے کہا، جونپور نئے اتر پردیش کے نئے ہندوستان کا ضلع ہے۔ جونپور کی ترقی کے لیے تمام سہولیات دی جائیں گی۔
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو پوروانچل یونیورسٹی کے ایکلویہ اسٹیڈیم سے جونپور کو 258 کروڑ روپے 116 پروجیکٹوں کے لیے تحفہ دیا۔ انہوں نے بٹن دبا کر ان پرجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس موقع پر وزیر گریش چندر یادو اپنے ساتھیوں کے ساتھ موجود رہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں