تازہ ترین

جمعرات، 8 ستمبر، 2022

میچ ختم ہونے کے بعد افغان اور پاکستان کے مداح آپس میں بھڑے ایک دوسرے پر پھینکی کرسیاں

میچ ختم ہونے کے بعد افغان اور پاکستان کے مداح آپس میں بھڑے ایک دوسرے پر پھینکی کرسیاں

دبئی۔(یو این اے نیوز 8 ستمبر 2022)
دبئی میں چل رہے ایشیا کپ  کا میچ آج کئی معنوں میں اہم رہا ۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ میں آصف علی اور بالر فرید میں بدکلامی ہوگئی

انیسویں اوور کا آغاز ہوا تو پاکستان کو 2 اوورز میں 21 رنز درکار تھے۔افغانستان کی طرف سے فرید احمد نے بولنگ کا آغاز کیا تو پہلی گیند پر آصف علی نے ایک رن لیا، دوسری گیند پر فرید نے حارث رؤف کو بولڈ کردیا۔

تیسری گیند وائیڈ ہوئی جس کے نتیجے میں ایک اضافی گیند پر نسیم شاہ نے ایک رن لے کر اسٹرائک آصف علی کو دے دی۔

چوتھی گیند پر آصف علی نے روزدار چھکا لگایا لیکن پانچویں گیند پر وہ ایک اور اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

اس موقع پر افغانستان کو پاکستان کے خلاف اپنی پہلی فتح یقینی نظر آرہی تھی، افغان کھلاڑیوں کے سر فتح کا نشہ چڑھنے لگا، آصف علی میدان سے جانے لگے تو فرید احمد نے انہیں جملہ کسا ، جس پر آصف علی نے انہیں جواب دیا، فرید احمد کی جانب سے نازیبا بات کی گئی جس پر آصف علی نے بلا اٹھا لیا۔ اسی بیچ امپائر اور ساتھی کھلاڑیوں نے درمیان میں آکر دونوں کو دور کیا۔

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مقابلے میں یہ پہلا موقع نہیں جب افغان کھلاڑی اور شائقین ایک دوسرے پر زبانی اور جسمانی طور پر حملہ آور نہ ہوئے ہوں ۔

میچ کے بعد افغان اور پاکستان شائقین میں  بھی تلخی دیکھی گئی  اسٹیڈیم کے کئی مقامات پر دونوں ملکوں کے مداح آپس میں بھڑ گئے ۔اور ایک دوسرے پر کرسیاں  اچھالنے لگے کئی شائقین زخمی بھی ہوئے ہیں ۔
پاکستان کی اس جیت پر ہندوستان ایشیا کپ سے باہر ہوگیا ،اب جو بھی میچ بچے ہیں وہ رسمی  رہ گئے ہیں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل میچ 11ستمبر کو شام 7 بجے دبئی میں ہوگا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad