تازہ ترین

بدھ، 7 ستمبر، 2022

اعظم گڑھ : منگرواں رائے پور گاؤں میں فرار ملزمان کے گھروں پر قرقی کا نوٹس چسپاں ۔ایک سال قبل کامران کا ہوا تھا انکاؤنٹر

اعظم گڑھ : منگرواں رائے پور گاؤں میں فرار ملزمان کے گھروں پر قرقی کا نوٹس چسپاں ۔ایک سال قبل کامران کا ہوا تھا انکاؤنٹر

اعظم گڑھ۔(یو این اے نیوز 7ستمبر 2022)اعظم گڑھ کے گمبھیر پور تھانہ کے منگرواں رائے پور میں  308 کے  ملزم کے گھر پولیس نے قرقی کی  نوٹس چسپا کردینے سے منگرواں میں خوف وہراس کا ماحول ہے، معلوم رہے کہ 1 سال قبل گاؤں ہی کے لوگوں نے مدعی محمد ہاشم  پر جاں لیوا حملہ کیا تھا، جس کے بعد پولیس نے اسی حملے میں ملزم کامران عرف بنو کا لکھنؤ میں انکاؤنٹر  کردیا تھا جس پر 25000 کا انعام تھا۔


 اس معاملے میں نامزد کامران عرف بنو 8 ماہ قبل لکھنؤ میں پولیس انکاؤنٹر میں مارا گیا تھا، جس پر مزید دو تین واردات میں شامل ہونے کا نام بھی ہے ۔


 اور اسی کے  چاچا بابا کے سب  لڑکے ہیں۔

 نعیم، ندیم، بلو اور ارقم ایک سال سے آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان لوگوں کے پاس کوئی کاروبار نہیں، دن رات یہ صرف لڑائی جھگڑے میں لگے رہتے ہیں


  ان میں سے وسیم اور نعیم کے خلاف گمبھیر پور تھانہ میں سنگیں دفعات میں مقدمہ درج ہے۔ وہیں منگل کے روز بڑی تعداد میں پولیس تھانہ گمبھیر پور پہنچی اور تمام ملزمان کے  گھر 82 اور 83 کی قرقی کی  نوٹس چسپاں کر دی اور ڈھول بجا کر پورے گاؤں میں اعلان کر دیا کہ اگر یہ لوگ پیش نہیں ہوئے تو ان کے گھروں کی قرقی کی جائے گی ۔معلوم رہے  اس کیس کے مدعی محمد ہاشم نے تھانہ گمبھیر پور میں سنگین دفعات  308 506 504 323 147 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ۔

جس کے بعد پولیس نے اسی کیس کے ایک ملزم کامران عرف بنے کا لکھنؤ میں انکاؤنٹر کردیا تھا، جس پر  25000 کا انعام تھا، اس کے بعد بھی اس معاملے کے ملزم نعیم ندیم ببلو اور ارقم  ابھی تک پولیس کی گرفت سے باہر ہیں اور آزاد گھوم رہے ہیں، جس کے بعد پولیس منگل کے روز سختی کرتے ہوئے قرقی کا نوٹس چسپا کردیا  جس کی وجہ سے منگرواں گاؤں میں ہلچل مچ گئی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad