الاقسم ٹراویلس لاہی ڈیہہ بازار کا افتتاح الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی کے ہاتھوں افتتاح
قوم کے ایک فرد کی ترقی پوری قوم کی ترقی ہے:ذاکر حسین
آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 27ستمبر 2022)الفلاح فائونڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن اقسم سکروری کی دوکان الاقسم ٹراویلس الاقسم موبائل ورلڈ(لاہی ڈیہہ بازار،آعظم گڑھ) کا افتتاح عبدالسلام ساکن راجہ پور سکرور اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ ) کے بانی ذاکر حسین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قوم کے لوگوں کو تجارت کے میدان میں ایک دوسرے کا تعاون کرنا ہوگا۔
قوم کے ایک فرد کی ترقی پوری قوم کی ترقی ہے۔ہم اگر معاشی طور سے مضبوط ہونگے تو ہم سماج اور قوم کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو سپورٹ کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر علماء کونسل،میم اور الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) سماج و قوم کیلئے اگر خدمات انجام دے رہی ہے تو ہمیں اس طرح کے لوگوں کو تعاون جبھی کر سکیں گے جب ہم معاشی طور سے مضبوط ہونگے۔
ذاکر حسین نے شرکاء سے اقسم سکروری سمیت قوم کے افراد کا تجارت کے میدان میں تعاون کرنے کی پرزور اپیل کی۔
اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے سمیر شیخ،حمزہ وسیم،افضل سکروری،اشرف اصلاحی سمیت اقسم سکروری کے والد محترم سمیت فیملی و دوست احباب موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں