سابق امیدوار اجے شنکر دوبے سمیت پانچ افراد زخمی، بی جے پی لیڈر کی حالت تشویشناک
جونپور۔(یو این اے نیوز 4ستمبر 2022)
مگرابادشاہ پور اسمبلی کے سابق بی جے پی امیدوار اور سجان گنج کے رہائشی اجے شنکر دوبے اججو سمیت پانچ افراد کل رات سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئے۔
اجے شنکر دوبے اججو سجان گنج کے قریب پریم کا پورا رہائشی ہیں سکرارا میں گلزار گنج کے قریب ان کی کار کسی گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ کار میں بیٹھے کئی افراد زخمی ہو گئے۔
زخمیوں کو رات کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا۔اجے شنکر دوبے کی حالت نازک دیکھتے ہوئے انہیں پریاگ راج ریفر کر دیا گیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں