تازہ ترین

جمعہ، 23 ستمبر، 2022

میڈیا کے منفی کردارپر عدلیہ برہم

میڈیا کے منفی کردارپر عدلیہ برہم 

اے ایس عادل ندوی :میڈیا جمہوریت کا چوتھا ستون ہے. اس کا کردار مثبت اور منفی دونوں ہوتا ہے. مثبت کردار جمہوری نظام کے استحکام کا علمبردار ہے جبکہ منفی کردار جمہوریت کو اندرون نفس سے کھوکھلا کردینے کا باعث ہے. آئین ہند کا آرٹیکل a)19/1) کے تحت ہر ہندوستانی شہری کو اظہار رائے کی آزادی کا حق حاصل ہے. اس قانون کا استعمال کرتے ہوئے کوئی بھی ہندوستانی شہری کسی بھی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے سوال پوچھ سکتا ہے، چاہے وہ کوئی سرکاری افسر یا ملک کا وزیراعظم ہی کیوں نہ ہو.


اس قانون سے ملک میں اقتدار پر فائز ہونے والے افراد گھبراتے تھے اور انہیں ہمیشہ یہ کھٹکا لگارہتا تھا کہ ہم سے کبھی بھی اس معاملے میں سوال پوچھا جا سکتا ہے.


جمہوریت کی تحفظ اور اس کی بقا کو لازمیت رکھنے کے لیے اس آرٹیکل کو آئین ہند میں رکھا گیا. جب تک اس قانون کو مثبت انداز میں استعمال کیا گیا ملک ترقی کے راستے پر سرعت کے ساتھ گامزن تھا.
مگر گزشتہ چند سالوں سے میڈیا کے منفی اثرات نے جمہوریت کو نگلنا شروع کردیا ہے. ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میڈیا کا سارا نظام کسی ایسی طاقت کے ہاتھوں میں منتقل ہوگیا ہے جس نے اس پلیٹ فارم پر کام کرنے والوں کو کٹھپتلی بنا کر اس کی ساری رسیاں اپنے ہاتھ میں مضبوطی کے ساتھ جکڑ لیا ہے. اور پھر اپنی مرضی سے اسے جس طرح چاہتی ہے نچاتی ہے.


ملک میں موجود ماہرین قانون اور سیاست پر گہری نظر رکھنے والے افراد نے میڈیا کے اس رویے سے بے چینی کا اظہار کیا ہے.

سال2020 ء میں ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس ٹی وی نلواڑے، اور جسٹس ایم جی سیولکر کی بنچ نے ملک میں میڈیا کے منفی کردار کےتعلق سے جو بیان دیا وہ حقیقت کو آشکارا کرنے کے لیے کافی ہے. انہوں نے کہا "


دہلی تبلیغی مرکز میں کورونا کے وقت جو لوگ تھے ان کے بارے میں میڈیا نے غلط پروپیگنڈہ چلایا اور ان کو بلی کا بکرا بنایا گیا اور کہا کہ نیوز چینل ان لوگوں سے معافی مانگےجن کے خلاف انہوں نے پروپیگنڈہ چلایا تھا، اور اس سے ان کا جو نقصان ہوا ہے اس کی بھر پائی کے لئے مثبت قدم اٹھائے." 


اسی طرح سپریم کورٹ میں تبلیغی جماعت کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا نے میڈیا کے منفی رپورٹنگ پرسخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آ رہا ہے ہر معاملے کو مذہبی رنگ میں کیوں رنگ دیا جاتا ہے، انہوں نے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad