تازہ ترین

ہفتہ، 17 ستمبر، 2022

جونپور :بائیک سوار کو نا معلوم گاڑی نے کچلا ، گاؤں والوں کا ہنگامہ، سڑک جام

جونپور :بائیک سوار کو نا معلوم گاڑی نے کچلا  ، گاؤں والوں کا ہنگامہ، سڑک جام
جونپور۔اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 17ستمبر  2022) تھانہ کھیتاسرائے  حلقہ کے  جمدہاں گاؤں میں ہفتہ کی صبح عیدگاہ کے پاس  نامعلوم گاڑی نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل ڈالا۔ جس سے حادثے کی جگہ پر موت ہوگئی  پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔  


حادثے کو انجام دینے والی گاڑی اور ڈرائیور موقع سے فرار ہو گئے۔  حادثے کے دو گھنٹے بعد مشتعل گاؤں والوں نے دیدار گنج سڑک جام کردیا آدھا گھنٹہ کے بعد  تھانہ صدر موقع پر پہنچ کر رشتہ داروں اور گاؤں والوں کو کسی طرح سے سمجھا  کر سڑک سے ہٹایا۔


معلوم رہے پورئی خرد کے رہائشی حولدار راج بھر  ولد رام دلار علاقے کے  اببو پور میں ایک پٹرول پمپ پر کام کرتا تھا۔  وہ معمول کے مطابق صبح آٹھ بجے کے قریب پٹرول پمپ جا رہا تھا۔  گاؤں سے نکلنے کے بعد جمدہاں گاؤں کی عید گاہ کے قریب پہنچا تو سامنے سے آنے والی تیز رفتار گاڑی نے زوردار ٹکر مار دی۔  جس کی وجہ سے اس کی دردناک موت واقع ہو گئی۔  گاؤں والوں  اور پولیس کی مدد سے اسے پی ایچ سی سوندھی لے جایا گیا۔


 جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔  پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر طبی معائنے کے لیے بھیج دیا۔  اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔  دوسری طرف، حادثے کے دو گھنٹے بعد، پورئی خرد کے گاؤں والے اور رشتہ داروں نے تقریباً دس بجے کے قریب جمدہاں عیدگاہ کے قریب دیدار گنج-کھیتاسرائے سڑک کو جام کر دیا، اور حادثے کا سبب بننے والی گاڑی اور ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔  


جس کے باعث مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔  اطلاع ملنے پر پہنچے تھانہ صدر  یجویندر سنگھ نے گاڑی سمیت ڈرائیور کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی، پھر گاؤں والے وہاں سے چلے گئے۔  تقریباً آدھے گھنٹے تک یہ سڑک جام رہی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad