تازہ ترین

جمعرات، 29 ستمبر، 2022

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے تیسرا یومِ تاسیس بطور "یومِ حسن اخلاق" دھوم دھام سے منایا

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے تیسرا یومِ تاسیس بطور "یومِ حسن اخلاق" دھوم دھام سے منایا

تین سال کے عرصہ میں 408 مریضوں کو مفت خون مہیا کرایا جا چکا ہے:ذاکر حسین

اعظم گڑھ، 28 ستمبر (پریس نوٹ) مریضوں کو مفت خون فراہم کرنے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے آج اپنا تیسرا یوم تاسیس انتہائی دھوم دھام سے منایا۔


 اس موقع پر ضلع کے ماہل ، نظام آباد سمیت سنجر پور میں پریس کانفرنس اور پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے بانی ذاکر حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے تیسرا یوم تاسیس بطور یوم حسن اخلاق کے  طور پر منایا تاکہ ہم سب سے پہلے اچھے انسان بنیں، ہم جھوٹ، بے ایمانی، چوری، نفرت ،بھید بھائو وغیرہ سے بچ کر اپنے آپ کو اچھا انسان بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں لکھا ہے کہ جس نے ایک انسان کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔ 

قرآن پاک کی ان تعلیمات عمل پیرا ہو کر ہم مریضوں کو مفت خون فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ 14، 15، 16 اور 25 کے تحت ملک کے شہریوں کے ساتھ کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہیے، اس لیے ہم تمام مذاہب، ذاتوں، فرقوں کے ساتھ محبت اور امن کے ساتھ رہتے ہوئے عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں۔ ذاکر حسین نے کہا کہ ہم قرآن پاک اور آئین کے ماننے والے ہیں۔ ہم ان کے خلاف کسی بھی حالت میں کوئی بھی کام نہیں کر سکتے ۔ 

بانی ذاکر حسین نے  شہید بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شہید بھگت سنگھ ان خون عطیہ کرنے والے والوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تنظیم نے 3 سال کے عرصے میں 408 مریضوں کو مفت خون فراہم کیا ہے۔ آج بھی یوم تاسیس کے موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن کے اراکین نے اعظم گڑھ اور شاہ گنج میں مفت خون کا عطیہ دیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی رہائی منچ کے جنرل سکریٹری راجیو یادو اور باڈی بلڈر سلمان خان تھے۔


 راجیو یادو نے الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کی خون کے عطیہ کے میدان میں اس کے کام کے لیے جم کر تعریف کی۔ انہوں نے شہید اعظم بھگت سنگھ کے یوم پیدائش پر خطاب کرتے ہوئے بھگت سنگھ کو ملک کا عظیم ہیرو قرار دیا۔ اس موقع پر محمد معاذ، محمد عمر،انعام سنجری، نعمان سنجری، محمد اسامہ، محمد فیض، ونود یادو، اودھیش یادو، نصیب فلاحی، اشرف رشادی ندوی،،عاظم اور شاہنواز کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad