نم آنکھوں سے مشہور شاعر ظفر شیرازی کی اہلیہ سپرد خاک،نماز جنازہ مولانا عمران احمد خان قاسمی نے پڑھائی!
جونپور ۔(یو این اے نیوز 17 ستمبر 2022)آج صبح ساڑھے دس بجے نعت ومنقبت کے مشہور شاعر ظفر شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی اہلیہ محترمہ کا جنازه موضع پارہ کمال میں پڑھا گیا نماز جنازه میں سیکڑوں کی تعداد میں لوگ موجود تھے،جنازے کی نماز مرحوم ظفر شیرازی کے بھانجے حضرت مولانا عمران احمد خان صاحب قاسمی نے پڑھائی اس دوران لوگوں نے نم آنکھوں سے محترمہ کو دفن کیا اور دعاء مغفرت کی۔
معلوم رہے مرحومہ گزشتہ کئی مہینوں سے بیمار چل رہیں تھیں ایک ہفتہ قبل طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اہل خانہ نے مرحومہ کو لکھنؤ کے ایک نجی اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا تھا وہاں کے ڈاکٹروں نے کہا مریضہ کے بدن کا اکثر حصہ اپنا اپنا کام کرنا بند کردیا ہے ۔
لہذا آپ انھیں گھر لیکر چلے جائیں ۔جسے کے بعد وہاں سے گھر (پارہ کمال ) لایا گیا ۔ایک دن کے بعد مرحومہ کو کھیتاسرائے کے ظفر اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انکا تین یا چار روز سے علاج چل رہا تھا لیکن طبیعت میں کوئی خاص فرق نہیں پڑا بلکہ طبیعت مزید بگڑتی گئی آخر کار وہ اپنے مالک حقیقی سے 16ستمبر بروز جمعہ مغرب کی اذان سے تقریباً 15منٹ قبل جاملیں ۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔
پسماندگان میں سے چار بچے سات بچیاں ہیں ۔واضح رہے 2019 کے ستمبر مہینے میں مشہور شاعر ظفر شیرازی کا بھی کئی مہینوں کی علالت کے بعد انتقال ہوگیا تھا اللہ مرحومین کی مغفرت فرمائے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں