تازہ ترین

اتوار، 25 ستمبر، 2022

امیر الہند مولانا ارشد مدنی سے مولانا سلمان ندوی کی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کی اپیل !

امیر الہند مولانا ارشد مدنی سے مولانا سلمان ندوی کی وزیر اعظم سے ملاقات کرنے کی اپیل !

لکھنؤ۔اسماعیل عمران(یو این اے نیوز 25ستمبر 2022)مرکزی حکومت کے اشارے پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ای ڈی اور لوکل پولیس کے تعاون سے پالو لر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) اور اس سے جڑے لوگوں کے خلاف ملک بھر میں ریڈ ماری  جسمیں ملک کے مختلف ریاستوں سے 106سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا .

اسی کو لیکر دارالعلوم ندوۃ العلماء کے سابق استاذ مولانا سلمان ندوی نے ایک روز قبل  بیان دیا تھا  جسمیں پی ایف آئی پر ہوئی کاروائی کو لیکر افسوس جتانے کے بجائے پی ایف آئی نامی تنظیم کے پر ہی سوالیہ نشان کھڑا کردیا۔اپنے بیان میں مولانا نے کہا اس طرح کی تنظیمیں جسکا ظاہر کچھ ہو اور باطن کچھ ہو اس پر یقین کیسے کیا جاسکتا ہے ۔جسکے بعد ملک بھر میں سوشل میڈیا پر مولانا سلمان ندوی کے اس بیان پر تنقید کا دور شروع ہوگیا ۔

بہت سے لوگوں نے بیان کے مؤقف کو صحیح بھی ٹھہرایا۔آج ایک بار پھر مولانا سلمان ندوی نے ایک ویڈیو جاری کرکے امیر الہند مولانا ارشد مدنی صاحب سے مطالبہ کیا ہے ہیکہ آپ پی ایف آئی پر جو کاروائیاں ہوئی ہیں اسکو لیکر ملک کے وزیر اعظم سمیت ملک کے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے ملاقات کریں اور ان سے کھل کر بات کریں سب کی طرف سے پیغام دیا جائے ۔


ظلم گوارہ نہیں کیا جائے گا چاہے کسی پر بھی ہو ،انہوں کہا اس ملاقات سے پہلے دہلی میں ملک کے ہر مکتب فکر کے لوگوں کا ایک اجلاس ہو  جو پورے ملک کی نمائندگی کرتا ہوں اسکے بعد ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کرے ،مولانا نے اپنے بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے یہ مرحلے وار ایک عمل ہو رہا ہے آگے اور دوسروں کا بھی آئے گا مجھے ڈر ہے مسلم پرسنل لا بورڈ بھی باقی نہیں رہ سکے گا ۔ 


اداروں کو بھی ٹارگٹ کیا جائیگا اس لئے مولنا ارشد مدنی صاحب دہلی میں ایک اجلاس بلائیں جو پورے ملک کی نمائندگی کرے انہوں نے کہا ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں بند کردیا گیا ہے انکے لیے  جمیعۃ علماء ہند جو کام کررہی وہ قابل مبارکباد ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad