وہ دوسرے ہندوستان کی ثقافت تھی ، اگر وہ مذہبی عبادت کرنا چاہتے ہیں تو کہیں بھی (مسجد ) بنا کر کر سکتے نشاد کا بیان گیان وا پی کیس میں وارانسی کی ایک ضلع عدالت کے فیصلے کے بعد آ یا نشاد پارٹی کے سربراہ نے مدارس کو بھی نشانہ بنایا۔ ریاست میں مدارس کے سروے پر نشاد نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ مدارس کا تعلق سامنے آ چکا ہے اور کئی بار مدارس سے دہشت گرد بھی پکڑے گئے ہیں ، اس لیے مسلم مذہبی رہنماؤں کو چاہیے کہ وہ مدارس پر لگے داغ کو دھونے کے لیے سروے کی حمایت کر میں نشاد نے یہ بھی الزام لگایا کہ اپوزیشن مولاناؤں کے ساتھ مل کر مذہبی جنون پھیلاتی تھی، فسادات کرواتی تھی لیکن جب سے ریاست میں یوگی حکومت اور مرکز میں نریندر مودی کی حکومت ہے، تب سے فسادات پر قابو پالیا گیا ہے۔
لکھنؤ (یواین اے نیوز19ستمبر2022):اتر پردیش کے ماہی پروری کے وزیر سنجے نشاد نے کہا ہے کہ مندروں کے قریب واقع تمام مساجد کو رضا کارانہ طور پر ہٹا لیا جانا چاہیے۔انڈین ایکسپریس کے مطابق، انہوں نے کہا،جہاں بھی مندر ہیں،اور و ہیں مسجد بنی ہوئی ہے۔ ساری مسجدوں کو میں ان لوگوں سے کہنا چاہوں گا آپ جس طرح رام مندر سے ہٹ گئے ہیں اور رام مندر آرام سے بن رہا ہے اور مسجد الگ سے بن رہی ہے، ویسے ہی رام مندر سے ہٹ گئے ہیں اور رام مندرآرام سے بن رہا ہے اور مسجد الگ سے بن رہی ہے، ویسے ہی ہرمندر کے قریب سے مسجد ہٹ جانا چاہیے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں