جونپور:حاملہ خاتون کی موت پر اہل خانہ کا غصہ
شہر کے آشادیپ اسپتال میں خاتون کی موت ہو گئی
جونپور۔اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 5ستمبر 2022) شہر کے آہیہ پور میں واقع آشادیپ اسپتال میں اتوار کی رات ایک خاتون کی موت کے بعد اہل خانہ نے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
لواحقین نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر بی ایس اپادھیائے نے مریض کو دیکھ کر دس ہزار کا انجکشن لگانے کا حکم دیا اور کہا کہ وہ ٹھیک ہو جائے گی۔ لیکن انجکشن لگتے ہی مذکورہ خاتون کی موت ہوگئی، جس سے مشتعل اہل خانہ نے ڈاکٹر پر لاپرواہی کا الزام لگاتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق بدلاپور تحصیل کے بیلواں گاؤں کی رہائشی 27 سالہ حاملہ خاتون مینکا چوہان اہلیہ لالو چوہان کو سانپ نے کاٹ لیا۔ گھر والے اسے شہر کے ڈاکٹر بی ایس اپادھیائے کے آشادیپ اسپتال لے گئے۔ جہاں ڈاکٹر نے مریضہ کو دیکھنے کے بعد یقین دلایا تھا کہ وہ ٹھیک ہو جائے گی، اسے فوری طور پر دس ہزار کا انجکشن دینا پڑے گا۔
لواحقین نے مذکورہ انجکشن اسپتال میں بنائے گئے میڈیکل اسٹور سے خرید کر اسٹاف کو لگانے کے لیے دیا تاہم انجکشن لگتے ہی خاتون کی موت ہو گئی جس کے بعد اہل خانہ نے ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ موقع پر پہنچی کوتوالی پولیس نے کسی طرح معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہوئے کارروائی کرنے کی بات کہی۔
ڈاکٹر بی ایس اپادھیائے پر آئے روز مریض سے
لاپرواہی برتنے کا الزام لگتا رہا ہے، ایسے میں اس معاملے نے ان کی ساکھ پر ایک بار پھر داغ لگا دیا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں