تازہ ترین

منگل، 13 ستمبر، 2022

بنگال میں ہنگامہ! پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے، بی جے پی کے حامیوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔

بنگال میں ہنگامہ!  پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے، بی جے پی کے حامیوں نے پولیس وین کو آگ لگا دی۔
بنگال ۔(یو این اے نیوز 13ستمبر 2022)
 مغربی بنگال میں بنگال بی جے پی نے ممتا بنرجی کی حکومت پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے نبن مہم شروع کی  نبن مہم کے دوران پولیس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔


 مغربی بنگال میں ممتا بنرجی حکومت کے خلاف بنگال بی جے پی کی نبن مہم کو لے کر دن بھر ہنگامہ رہا۔  صبح سے ہی ریاست کے ضلع-ضلع میں بی جے پی کے حامیوں اور پولیس کے درمیان تصادم جاری رہا۔  سانت راگچھی کے بعد ہاوڑہ میں بھی پولیس اور بی جے پی حامیوں کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی۔  ہاوڑہ میں بی جے پی کے حامیوں نے پولیس کی بیریکٹ توڑ دیئے ۔  پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کے گولے داغے۔


  اس بیچ کولکتہ میں بی جے پی کے حامیوں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی ہے۔  الزام ہے کہ بی جے پی کے حامیوں نے پہلے پولیس کی گاڑی میں توڑ پھوڑ کی اور پھر اسے آگ کے حوالے کردیا۔  تاہم بعد میں فائر انجن کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا۔


  پولیس نے بی جے پی کے صدر سکانت  مجمدرا ، شبھیندو ادھیکاری اور دیگر لیڈروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad