19 اگست کو یونیورسٹی کی جانب سے صفورا کا بطور طالب علم انرولمنٹ منسوخ کیے جانے کے بعد صفورا زرگر اور جامعہ کے دیگرطلباء احتجاج کررہے تھے،اور مطالبہ کر رہے تھے کہ انہیں دوبارہ داخلے کے ساتھ ساتھ مقالہ جمع کرانے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔نو بھارت ٹائمس کی خبر کے مطابق آرڈر میں کہا گیا ہے کہ " یہ دیکھا گیا ہے کہ صفورا زرگر ( سابق طالب علم ) کچھ دیگر طلباء کے ساتھ پرامن تعلیمی ماحول کو خراب کرنے کے لیے غیر متعلقہ اور قابل اعتراض مسائل کے خلاف کیمپس میں مظاہروں ، مظاہروں اور مارچوں کو منظم کرنے میں ملوث رہی ہیں۔
نئی دہلی(یواین اے نیوز19ستمبر2022) جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ریسرچ اسکالر اور سرگرم سماجی کارکن صفورا زرگر پر یونیورسٹی کیمپس میں داخلے پرپابندی لگا دی ہے جامعہ انتظامیہ نے صفورا کا ایم فل داخلہ منسوخ کر دیا تھا۔ واضح ہو کہ صفورا زرگر کو دہلی فسادات سے متعلق مبینہ سازش کے سلسلے میں غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ کے تحت گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا تھا اور انسانی اور طلبی بنیادوں پر جون 2020 میں ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں