تازہ ترین

جمعرات، 22 ستمبر، 2022

جونپور میں سماج وادی پد یاترا کا شاندار استقبال کیا گیا

جونپور میں سماج وادی پد یاترا کا شاندار استقبال کیا گیا
     جونپور۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 22ستمبر 2022)        غازی پور سے چل کر  ’دیش  بچاؤ، دیش بناؤ ‘ سماجوادی پیغام پدیاترا دیر شام کھیتاسرائے پہنچی اور نگر میں امبیڈکر کے مجسمے کو پھول چڑھا کر سفر کا آغاز کیا۔


 یہاں موجود پارٹی کارکنوں نے یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔ پد یاترا کی قیادت کر رہے سینئر طالب علم لیڈر ابھیشیک یادو اور سماج وادی لوہیا واہنی کےسابق  قومی جنرل سکریٹری راگھ ویندر یادو کا نگر کے چوک پر استقبال کیا گیا۔  پد یاترا کوئیری ڈیہہ  لپری ، جپٹا طور ، ترساواں، گورینی، منیچھا سے ہوتی ہوئی شام 7 بجے کھیتا سرائے چوراہے پر پہنچی۔

  یہاں ایس پی لیڈر گج راج یادو، محمد اسلم خان، ستیش ترویدی ۔ کونسلر راکیش یادو، گڈو یادو، درگا سونکر وغیرہ کارکنوں نے پد یاترا میں شامل پارٹی کارکنوں کا پھولوں کے ہار سے استقبال کیا۔  


سابق ایم ایل اے لال بہادر یادو اور سابق ایم ایل اے محمد۔  ارشد خان ساتھ میں رہے  اس موقع پر سفر شیخ، گڈو یادو، درگا سونکر، سبھاش سونکر، عرفان احمد، اعجاز احمد، سونو خان، کپل دیو یادو وغیرہ خاص طور پر موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad