چکن شوارما رول
اجزاء:
چکن بون لیس آدھا کلو( چھوٹے پیس میں کٹی ہوئی)۔
میرینیشن کے لیے اجزاء:
سرکہ دوکھانے کےچمچے
دہی چوتھائی پیالی،
تیل ایک کھانے کا چمچ،
نمک حسب ذائقہ،
پسی لال مرچ آدھا چائے کاچمچہ
پسی کالی مرچ آدھا چائے کا چمچہ
تازہ پسی الائچی ایک چوتھائی چمچ،
سوس تیار کرنے کے لیے اجزاء:
تاہینی سوس آدھی پیالی،
دہی ایک چوتھائی پیالی،
کٹاہوالہسن آدھا چمچ،
لیموں کا رس دو کھانے کا چمچ،
زیتون کا تیل ایک کھانے کا چمچ،
نمک اور حسب ذائقہ
کالی مرچ
گارنش کیلئے
گاجر ایک پیالی(باریک کٹی ہوئی)
پیاز درمیانی ایک عدد(باریک کٹی ہوئی ) ا
بند گوبھی ایک پیالی(باریک کٹی ہوئی)
پیٹا بریڈ رول آٹھ عدد۔
ترکیب تیاری:
کسی پیالے میں سرکہ، دہی، تیل، پسی لال اور کالی مرچ، الائچی سفوف، نمک اور شامل کر کے اچھی ملائیے۔ اب اس میں مرغی کے ٹکڑے میرینیٹ کر دیجئے۔ چار گھنٹے یا ایک دن پہلے میرینیٹ کرنا بہتر ہے۔ اوون کو 350 ڈگری پر گرم کیجئے۔ یا دو چمچے تیل فرائی پین میں ڈال کر چکن شامل کرے اور پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
کسی پیالے میں تاہینی سوس، دہی، لہسن، لیموں کا رس، زیتون کا تیل اور پودینہ ملائیے، نمک اور کالی مرچ چھڑک کر ڈھک دیں اور فریج میں رکھ دیں۔
_آدھے گھنٹے بعد چکن کا ڈھکن ہٹا دیں اور مزید پانچ سے دس منٹ اوون میں پکا لیں تاکہ رنگ سنہری ہوجائے۔_
_اب اسے اوون سے نکال کر کچھ ٹھنڈا کریں اور چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔_
_اب پیٹا بریڈ کی رول پٹیاں بچھائیں اور اس میں چکن اور کٹی ہوئی سبزیاں اچھی طرح مکس کر کے رکھیں اور اسکے اوپر تیار سوس ڈال کر لپیٹ لیں۔_
_چکن شوارما رول تیار ہے، اسے تاہینی سوس کے ساتھ پیش کیجئے...
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں