تازہ ترین

پیر، 19 ستمبر، 2022

حکومت کھانے کے انتخاب پر پابندی نہیں لگا سکتی : آرایس ایس لیڈر

نئی دہلی(یواین اے نیوز19ستمبر2022) آرایس ایس کے سینئر کارکن نے نندا کمار نے کہا کہ ہندوستان میں پاۓ جانے والے تنوع پر بات چیت اور جشن منانے کی ضرورت ہے۔ کوئی بھی حکومت کھانے کے انتخاب پر پابندی نہیں لگا سکتی،یعنی کوئی نہیں روک سکتا کہ کون کیا کھائے اور کیا نہ کھائے۔

سنگھ کے تھنک ٹینک پرگیہ پرواہ کے سر براہ جےنند کمار نے کہا کہ سنکھ ، گوشت کی کھپت کو محدود نہیں سمجھتا، کیونکہ کھانے کے انتخاب دیگر عوامل کے ساتھ جغرافیائی اور موسمی حالات پر مبنی ہوتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق نند کمار کےتبصرے اہم ہیں،خاص طور پر چونکہ بی جے پی کی حکمرانی والی کئی ریاستیں سال کےمخصوص اوقات میں گوشت کی فروخت پر پابندی لگا رہی ہیں۔ کچھ علاقوں میں یہ ایک رواج بن گیا ہے۔آرایس ایس لیڈر نے مزید کہا کہ سائنس سمیت کئی وجوہات کی بنا پر گائے کا گوشت کھانے کے خلاف خوف ہے۔
سنگھ کے مخالفین نے اس تنظیم پر گائے کے تحفظ کی آڑ میں سبزی خوری کوفروغ دینے کا الزام لگایا ہے۔گوشت خصوصاً گائے کے گوشت کے استعمال سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کمار نے کہا کہ گوشت پر مبنی کھانا ممنوع نہیں ہے۔ اس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔کچھ عام لوگ نان ویجیٹیرین کھانا کھاتے ہیں۔

آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہندوستان میں اس پر پابندی ہے۔لوگ آب و ہوا، حالات اور جغرافیائی وجوہات کے مطابق ایسا کھانا کھاتے ہیں۔ پرگیہ پروا کے زیر اہتمام تین روزہ کانفرنس لوک منتھن کی تفصیلات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم میں کہہ رہے ہیں کہ گوشت خوری غیر قانونی ہے۔ ہم یہاں یہ کہنے کے لیے نہیں ہیں کہ کیا غلط ہے یا کیا نہیں۔ہم نے ماہرین کو بات چیت کرنے اور کسی نتیجے پر پہنچنے کے لیے بلایا ہے جو ہر کسی پر لازم نہیں ہوگا۔

 یہ کانفرنس 20 ستمبر سےگو ہائی میں شروع ہوگی اور اس کا افتتاح نائب صدر جگدیپ ڈھن کھر کر یں گے۔کیرالہ کے گورنر عارف محمد خان اور آر ایس ایس کے جنرل سکریٹری دتا تریہ ہوسبولے اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔کمار نے کہا کہ کانفرنس کے شرکا بہت سے موضوعات پر کھل کر بات کر یں گے، اور اس پر صحت مندانہ بحث ہوگی۔کچھ مخالف قوتیں ملکی وحدت کے خلاف مذموم مہم چلا رہی ہیں۔ کنکلیو کے ساتھ، ہم اپنے اتحاد کو مضبوط کرنے کے لیے ملک کے تنوع کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad