تازہ ترین

منگل، 20 ستمبر، 2022

سرائے میر میں بہن بھائی کی شرانگیزی! قرآن پاک کو جلایا ملزمان پولیس کی تحویل میں۔اس موقع پر بڑی تعداد میں فورس تعینات، علاقہ چھاؤنی میں تبدیل!

اعظم گڑھ(یواین اے نیوز 20 ستمبر2022)پچھلے دن دوشنبہ کو قصبہ سرائے میرضلع اعظم گڑھ میں تقریبا ایک بجے مسلمانوں کی سب سے مقدس کتاب قرآن مجید کو جلانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔اطلاع کے مطابق قصبہ سرائے میر کے چیک قاضی محلہ کی ایک لڑکی اور اس کے بھائی کے ذریعہ قرآن مجید کو جلائے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا، جس سے مسلمانوں میں کافی غم وغصہ اور بے چینی پیداہوگئی۔
 حالات کی نزاکت کے پیش نظر ایس او سرائےمیر دویک کمار پانڈے پورے اسٹاف کے ساتھ موقع پر پہنچے اوراعلی حکام کو اس کی اطلاع دی اور لڑ کی اور اس کے بھائی کو پولیس اپنی تحویل میں لے کر تھانہ آگئی۔ موقع پر موجود پھول پور کوتوال و سی او نے کہا کہ آپ لوگ تحریر دیں تو ہم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کریں گے۔جب اس لڑکی سے اس بابت بات کی گئی تو اس نے کہا کہ آج ہمارے یہاں ایک بابا آئے تھے اور انہوں نے کہا کہ تمہاری جو بیماری ہے، اگر تم مسلمانوں کی پاک کتاب پر تعویذ رکھ کر جلا دوگی تو تمہیں آرام مل جائے گا،اس لئے میں نے ایسا کیا۔اس بابت پولیس کا کہنا ہے کہ ہم مقدمہ دونوں طرف سے درج کریں گے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔

قصبے کے محلہ چک قاضی کے رہنے والے غفران ولد ظفر احمد نے تحریر تھانے میں دے کر کہا کہ میں دوپہر میں ظہر کے وقت گھر سے نماز پڑھنے کیلئے نکلا تو دیکھا کہ میرے ہی محلے کے سونو ولد جوالا پرساد اور اس کی بہن انامیکا عرف انو اپنے گھر کے سامنے ہماری مقدس کتاب قرآن مجید جلا رہے تھے، جسے دیکھ کر میں اور ارسلان ولد اشتیاق قرآن مجید جلانے سے منع کرنے لگے لیکن وہ لوگ نہیں مانے۔اتنے میں محلے کے لوگ جمع ہو گئے۔اس واقعہ سے لوگوں میں کافی اشتعال پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی آنن فانن کئی تھانوں کی پولیس فورس موقع پر پہنچ گئی ہے اور علاقہ کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔خبر لکھے جانے تک دونوں طرف سے تحریر دی گئی ہے اور مقدمہ درج نہیں ہوا تھا۔ اطلاع کے مطابق ملزمان کی طرف سے مبینہ بابا کے سلسلہ میں تحریردی گئی ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad