تازہ ترین

اتوار، 4 ستمبر، 2022

شاہین باغ تحریک کی دستاویز

شاہین باغ تحریک کی دستاویز

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی     دو برس قبل جب حکومت کی طرف سے NRC اور CAA جیسے قوانین نافذ کرنے کی بات کہی گئی تھی اور ان کے ذریعے مسلمانوں کو ان کے اپنے وطن سے بے دخل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا ، اس وقت نئی دہلی سے ایک تحریک اٹھی ، جس کی قیادت مسلم خواتین نے کی _ اسے نہ صرف پورے ملک ، 


بلکہ پوری دنیا میں 'شاہین باغ تحریک' کے نام سے شہرت ملی _ شاہین باغ نئی دہلی کے جامعہ نگر علاقے کا ایک محلہ ہے _ یہاں کی خواتین نے  احتجاج کرنے کے لیے سڑک پر ڈیرہ جما لیا _ 4 ضعیف ترین نے اس کی قیادت کی _ دوسری خواتین اور مردوں کو حوصلہ ملا _ چنانچہ پورے ملک میں ' شاہین باغ' آباد ہوگئے _ اس احتجاج میں نمایاں شخصیات ، سماجی کارکنوں ، ایکٹویسٹ اور بعض سیاست دانوں نے بھی حصہ لیا _ یہ تحریک کئی ماہ چلتی رہی اور برابر زور پکڑتی گئی ، لیکن افسوس کہ کووِڈ - 19 نے اس کی بساط لپیٹ دی _


            شاہین باغ تحریک پر مختلف زبانوں میں کئی کتابیں طبع ہوچکی ہیں ، لیکن غالباً اردو زبان میں یہ پہلی کتاب ہے ، جس میں بہت مبسوط انداز میں اس پر روشنی ڈالی گئی ہے _  NRC اور CAA کیا ہے ، جس کے خلاف یہ تحریک برپا ہوئی تھی؟ حکومت کے ذمے داروں کے کیا ارادے تھے؟ اس کے خلاف تحریک کا آغاز کیسے ہوا؟ شاہین باغ میں احتجاج کیسے شروع ہوا؟ 

کن خواتین نے اس کی قیادت کی؟ ملک کے دوسرے حصوں میں کیسے اس تحریک کی تائید کی گئی اور جا بہ جا احتجاجی مظاہرے ہوئے؟ یہ تمام چیزیں اس کتاب میں جمع کردی گئی ہیں _ اس کتاب کے مؤلف مولانا عبد الرحمٰن قاسمی دار العلوم دیوبند سے فارغ ہیں _ لکھنے کا بہت اچھا ذوق رکھتے ہیں _ ' نگارشات' کے نام سے ایک پورٹل چلاتے ہیں ، جس کے ذریعے عمدہ دینی ، سماجی اور ادبی تحریریں پیش کرتے رہتے ہیں _

       یہ کتاب شاہین باغ تحریک کے بارے میں یہ مستند دستاویز ہے ، جس سے اس کی مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں _ 

_________________________________________
نام کتاب: NRC&CAA اور تحریک شاہین باغ 
تالیف : عبدالرحمان قاسمی 
صفحات : 250 ، قیمت : 250 روپے 
مصنف کا رابطہ نمبر :
+91-87915 19573

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad