تازہ ترین

منگل، 13 ستمبر، 2022

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر پروگرام کا انعقاد

الفلاح فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام نٹ مسلمانوں کی تعلیم کو لیکر پروگرام کا انعقاد

نٹوں کو بھی تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا: ذاکر حسین

آعظم گڑھ،(یو این اے نیوز 13ستمبر 2022)لفلاح فائونڈیشن کے زیرِ اہتمام آعظم گڑھ کے تحصیل نظام آباد میں نٹ مسلمانوں کی تعلیم کے موضوع پر شاندار پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔پروگرام میں بطور مہمان خصوصی حیدر علی خان شامل ہوئے۔پروگرام کی صدارت الفلاح فاؤنڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے کی۔ذاکر حسین نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ نٹ مسلمانوں کا تعلیمی میعار بلند کرنے کیلئے خوشحال اور تعلیم یافتہ طبقہ آگے آئے۔انہوں نے کہا کہ یہ نٹ کے بچے قوم و ملک کے مستقبل ہیں۔یہ تعلیم حاصل کرکے پولیس محکمہ فوج وغیرہ میں جاکر ملک و قوم کی خدمت کر سکتے ہیں۔ذاکر حسین نے نٹ مسلمانوں سے عزت کی زندگی جینے کی اپیل کرتے ہوئے انہیں بھیک مانگنے سے منع کیا۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی حیدر علی خان نے کہا کہ نماز ہر مسلمان پر فرض ہے۔ہمیں نماز کی پابندی کرنی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام برادریاں پڑھ لکھ کر آج کتنا آگے نکل گئیں لیکن آپ لوگ ابھی بھی بہت پچھڑے ہیں۔آپ کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا ہوگا۔پروگرام کی نظامت کے فرائض حافظ شاہ فہد نے انجام دئے۔اس موقع پر محمد سلیم (ٹینٹ ہاؤس)،محمد وسیم،حافظ دلنواز،محمد عرفان،جمالو چچا،شعبان،نسیم،جاوید،شیرو،ذوالجلال سمیت ایک بڑی تعداد میں نٹ برادری سمیت دیگر لوگ موجود تھے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad