راجستھان میں وزیراعلیٰ کی کرسی کو لیکر ہنگامہ، سابق وزیر کے گھر گہلوت دھڑے کا ہجوم، سچن پائلٹ مشکل میں!
جے پور۔ اسماعیل عمران۔(یو این اے نیوز 26ستمبر 2022) کانگریس کے قومی صدر کے انتخاب کے بیچ راجستھان میں وزیر اعلیٰ کی کرسی کو لے کر سیاسی ہلچل عروج پر ہے۔ یہاں کانگریس کی لڑائی کمروں سے نکل کر سڑک پر آگئی ہے۔ ایک چونکا دینے والی پیشرفت میں، ایک طرف نگراں ملک ارجن کھرگے اور اجے ماکن ایم ایل اے کا انتظار کر رہے ہیں،
دوسری طرف وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت دھڑے کے تقریباً 60 ایم ایل اے سابق وزیر شانتی دھاریوالی کے گھر پر جمع ہیں۔ ان میں ڈیڑھ درجن سے زیادہ وزیر ہیں۔ کئی نیوز چینلوں کی رپورٹ کے مطابق یہ لوگ سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ کی کرسی پر بیٹھنے دینا نہیں چاہتے
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہاں حکمت عملی بنائی جارہی ہے کہ وہ نگران کے سامنے اعلیٰ کمان کے طے کردہ نام پر راضی نہیں ہوں گے۔ بلکہ، 102 ایم ایل اے جو بحران کے وقت حکومت کے ساتھ کھڑے تھے، ان میں سے کسی کو وزیر اعلیٰ بنادیں ہم اسکے ساتھ ہیں۔
لیکن، وہ سچن پائلٹ کا نام نہیں سننا چاہتے۔ غور طلب ہے کہ جس وقت سچن پائلٹ نے بغاوت کی تھی، اس وقت 102 ایم ایل ایز نے حکومت کی حمایت کی تھی۔
حکومت گر سکتی ہے - لودھا
اس سے پہلے وزیر اعلیٰ گہلوت کے مشیر اور آزاد ایم ایل اے سنیم لودھا نے بھی بڑا بیان دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ گہلوت کو وزیر اعلیٰ بنائے رکھنا چاہئے۔ کیونکہ اگر انہیں ہٹا دیا جائے تو حکومت گر سکتی ہے۔ گہلوت حامی ایک وزیر اور راشٹریہ لوک دل کے ایم ایل اے سبھاش گرو نے سچن پائلٹ پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گہلوت حکومت کو گرانے کی سازش کرنے والوں کو وزیر اعلی بنایا گیا تو حکومت گر جائے گی۔
آپ کو معلوم رہے کانگریس کے اعلیٰ کماں نے کہاں آج ہی رات میں معاملے کو کسی بھی طرح سے سلجھا لیں اور ایک ایک ممبران اسمبلی سے ملکر انکی رائے لیں ۔لیکن ایسا سب کچھ نہیں ہوسکا ۔
اشوک گہلوت دھڑے نے نگراں ملک ارجن کھرگے اجے ماکن کے سامنے تین نکاتی ایجنڈا رکھا ۔
۔ گہلوت دھڑے کا کہنا ہے کہ نیا وزیر اعلی 102 ایم ایل اے میں سے ہونا چاہیے جنہوں نے حکومت کو بچایا، یعنی سچن پائلٹ کو وزیر اعلیٰ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی صدر کے انتخاب کے بعد 19 اکتوبر کو نئے وزیر اعلیٰ کا اعلان کیا جائے اور گہلوت کی پسند کا وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔
دھاری وال نے کہا، اب کانگریس صدر انتخاب کے بعد ہوگی بات چیت,
سی پی جوشی کے استعفیٰ کے بعد دھاری وال کھاچ ریاواس لودھا نے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ جا کر کھرگے اور ماکن سے ملاقات کی۔ اور کہا ہم سونیا گاندھی کا احترام کرتے ہیں۔ دیر رات تقریباً 12 بجے ایم ایل اے اسپیکر کی رہائش گاہ سے اپنی رہائش گاہ کے لیے روانہ ہوگئے۔ کھرگے اور ماکن پیر کو ایک ایک ممبر اسمبلی سے ملاقات کریں گے۔ ساتھ ہی میگھ وال نے کہا کہ اب مزید حکمت عملی پر پیر کو تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وہیں دھاری وال نے کہا کہ اب کانگریس صدر کے انتخاب کے بعد اکتوبر میں ہی بات کی جائے گی۔ آزاد ممبر اسمبلی بابولال ناگر نے کہا کہ گہلوت پہلے صدر بنیں گے، اس کے بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں