مظفرنگر(25ستمبر2022)شاہدحسینی،اقرأحمدونعت اکیڈمی کے زیرِاہتمام دلی کے لودھی روڈپروقع انڈیااسلامک کلچرل سینٹرکے ھال میں بہت ہی خوبصورت آل انڈیامسابقہ قرأت قرآن کریم کاانعقادعمل میں آیااس مسابقہ میں ہندوستان کے مختلف صوبوں سے قرأ حضرات نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراپنے فن قرأت کامظاہرہ کیا،اسی پروگرام میں مظفرنگرسے شرکت کرنے والے قاری محمدزیدحسین پوری نے دوسرانمبرحاصل کرکےمظفرنگرکانام روشن کیااوربطورانعام عمرہ کی سعادت حاصل کی۔
بتادیں قاری محمدزیدمولانامعاذحسن حسین پوری کے صاحبزادہ محترم ہیں مظفرنگر شہرکی حوض والی مسجدکے امام وخطیب قاری حذیفہ کے چھوٹے بھاٸی ہیں اس سے پہلے بھی قاری زیدنے مختلف مسابقوں میں حصہ لیکرانعامات حاصل کئے ہیں لیکن یہ مسابقہ موصوف کے لئے بڑی اہمیت کاحامل ہے اس مسابقہ نے موصوف کوعمرہ کی سعادت کاشرف بخشااس بہترین کامیابی اورعمرے کی سعادت پرقاری موصوف کے گھرانے میں ہی نہیں بلکہ اہل مظفرنگربہت خوش ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں