تازہ ترین

پیر، 12 ستمبر، 2022

عدالت مقدس گائے کی طرح بنا دی گئی ہے" ایک طنزیہ جملہ

عدالت مقدس گائے کی طرح بنا دی گئی ہے" ایک طنزیہ جملہ
تصویر سوشل میڈیاتصویر سوشل میڈیا
عدالت میں جانے کے علاوہ  ہندوستانی مسلمان اور کر بھی کیا سکتے ہیں خصوصاً مذہبی معاملات میں...... سماجی مسائل میں عوامی تحریک چلا سکتے ہیں اور چلانی بھی چاہیے.... رستوں پر اتر سکتے ہیں.. شاہین باغ جیسا دھرنا دے سکتے ہیں.. جلسے جلوس کر سکتے ہیں.... لیکن اگر مذہبی معاملات میں دھرنا تحریک چلوس رستوں پر لوگوں کو لانا.. اگر یہ کیا گیا تو معاملات بہت خراب ہو سکتا ہیں، 


فساد تک بات پہنچ سکتی ہے پھر نوجوانوں کی گرفتاری، عدالت کے چکر، مال وقت صلاحیتوں کا ضائع ہونا، یہ سب وہ باتیں ہیں جو ہم ہر فساد کے وقت دیکھتے ہیں۔

اس لیے موجود حالات میں مذہبی معاملات میں عدالت جانے میں ہی عافیت ہے، اپنے طور پر عدالت میں بھرپور کوشش کریں اور پھر جو فیصلہ آ جایے اس کو اللہ کے حوالے کر دیں... وہ بہترین فیصلہ کرنے والا ہے

باقی اپنی اجتماعی صلاحیتوں کو قوم کی تعلیم و تربیت میں، ان کو منظم کر کے دعوت و خدمت کے کام میں لگانے کی کوشش کریں... ان شاء اللہ مستقبل آپ کا ہوگا

*عمران صدیقی ندوی*

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad