اعظم گڑھ (یو این اے نیوز 5ستمبر 2022)پیر کی دوپہر اعظم گڑھ کے خالص بازار میں مالک مکان نے دکاندار پر قینچی سے حملہ کردیا۔ دکاندار کی حالت تشویشناک ہے۔
اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں دوشنبہ کی دوپہر ایک سنسنی خیز واقعہ کو انجام دیا گیا۔ جین پور کوتوالی علاقہ کے باغ خالص بازار میں مالک مکان نے دکاندار کو قینچی سے حملہ کر دیا۔دکاندار کی اس حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے،واقعہ کی وجہ دکاندار کی بھتیجی کی شادی کا ٹوٹ جانا بتایا جاتا ہے،دراصل دکاندار اس معاملے میں اگوا ہے۔
معلوم رہے،داؤد پور گاؤں کے رہائشی عارف (45) ولد غلام نبی باغ خالص، محمدفیض کے گھر میں کرائے پر دکان لے کر درزی کا کام کرتا ہے۔ عارف نے اگوا بن کر مالک مکان کی بھتیجی کی شادی طے کرادی تھی،کسی وجہ سے لڑکے نے شادی سے انکار کر دیا۔
ملزم واقعہ کے بعد سے فرار ہے۔
دوشنبہ کے روز عارف دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ اسی دوران مالک مکان فیض وہاں آیا۔ شادی توڑنے کے معاملے پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔اس کے بعد فیض نے کاؤنٹر پر رکھی قینچی اٹھا کر عارف کے سینے پر دے ماری۔جس کی وجہ سے عارف شدید طور زخمی ہوگیا اس کے بعد فیض موقع سے فرار چل رہا ہے۔
اطلاع ملنے پہنچنے لواحقین نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا۔واقعہ کی اطلاع جین پور کوتوالی پولیس کو دی گئی۔پولیس تفتیش میں جٹی ہوئی ہے اس واقعہ کو لے کر لوگوں میں غم و غصہ دیکھا گیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں