انتظامیہ کو مسجد کی تعمیر کا علم تک نہیں تھا۔یہ پورا معاملہ چراودھان سبھا پل خانہ
کی نگر پنچایت کا ہے جہاں 4 سال قبل اسلم نے چندے کی رقم سے مسجد بنوائی تھی اور بعد میں اسے بیچ دیا تھا۔جب انتظامیہ کو اس معاملے کا علم ہوا تو تحقیقات کی ہدایات دی گئیں کیونکہ 1992 کے ایکٹ کے تحت انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی مسجد یا مندر نہیں بنایا جا سکتا۔یہ مسجد میں پل خانہ میں سڑک کے کنارے بنائی گئی ہے۔خود مسجد بنانے والے علی گڑھ سے فرار ہیں۔انتظامیہ کو اس معاملے کا علم اس وقت ہوا جب پل خانہ نگرپنچایت کے کچھ بیع نامہ میں اسٹامپ چوری کا معاملہ سامنے آیا۔اس کے بعد جب معاملے کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا کہ پل خانہ نگر پنچایت میں واقع سڑک کے کنارے حال ہی میں بنی مسجد کو بیچ دیا گیا ہے۔
1992 کا ایکٹ کہتا ہے کہ انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی مذہبی مقام نہیں بنایا جا سکتا ، پھر مسجد کیسے بھی بنائی گئی،اب سوال اٹھ رہا ہے۔مسجد بیچنے کے بعد محمد اسلم پل خانہ سے فرار ہو گیا۔اے ڈی ایم فائنانس اینڈ ریونیو امیت کماربھٹ نے بتایا کہ اسلم نے مسجد کی تعمیر کے لیے لوگوں سے چندہ اکٹھا کیا اور پھر اپنے فارم میں مسجد بنوائی۔اس کے بعد اس نے مسجد بیچ دی اور پھر یہاں سے فرار ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ پل خانہ میں مسجد فروخت کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں،انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایس ڈی ایم کول کو محمد اسلم اور اس کے ساتھیوں کےخلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں