تازہ ترین

جمعرات، 22 ستمبر، 2022

جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان کی میٹنگ منعقد!

جونپور میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین  کے کارکنان کی میٹنگ منعقد!

جونپور ،اسماعیل عمران (یو این اے نیوز 22ستمبر 2022)-بدلاپور پڑاؤ کے قریب واقع آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ضلع دفتر پر شہر یونٹ کی میٹنگ ہوئی، میٹنگ میں متفقہ طور پر شہر یونٹ کی تشکیل کی گئی، شہر صدر جاوید عظیم نے شہر یونٹ کا اعلان کیا جس میں فرید انصاری، آزاد خان، ذیشان حیدر صاحب عالم کو شہر کا جنرل سکریٹری مقرر کیا گیا۔ 

     شہر سیکرٹری کے عہدے کے لیے رئیس احمد، خالد خان، زاہد رشید، عمیس انصاری، ظفر منصوری، حافظ تبریز کو منتخب کیا گیا۔   شہر جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے متفقہ طور پر اسلام انصاری، شاہنواز منصوری، حافظ سعد ۔ القصیم، کامل انصاری، اظہر احمد، ساجد انصاری، عمر اقبال کا تقرر کیا گیا۔

     آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین جونپور  صدر عمران بنٹی نے تمام نو منتخب عہدیداران سے اپیل کی کہ وہ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لیے شہر کے تمام وارڈز میں پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔
  

         میٹنگ میں ضلعی تنظیم کے انچارج محمد معراج، سابق شہر صدر شہزاد انصاری، ضلعی سیکرٹری جامی حبیب ایڈووکیٹ نے نئے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad