بڑھا ہوا پیٹ، لٹکی ہوئی چربی اور بڑھتا وزن، یہ آج کل ہر دوسرے شخص کا مسئلہ بن گیا ہے کیونکہ ہماری طرزِ زندگی کی بدولت ہمارے ملک میں موٹاپے کی شرح تیزی سے بڑھتی جا رہی ہے۔
اور یہ بڑھتا وزن ہڈیوں اور جوڑوں پر زور ڈالتا ہے اور یوں جوڑوں اور ہڈیوں کا درد ایک اور مسئلہ بن کر سامنے آ کھڑا ہوتا ہے، لیکن آج کل کی مصروف زندگی میں کس کے بات ان مسئلوں سے نمٹنے کا وقت ہے۔
البتہ اگر کوئی آسان سا گھریلو نسخہ مل جائے تو آزمانے میں کوئی ہرج نہیں، تو آج کے فوڈز ایسا ہی ایک حیرت انگیز نسخہ لیئے آپ کی خدمت میں حاضر ہوا ہے جس ایک نسخے کے استعمال سے ہی آپ کی توند اندر ہو جائے گی اور وزن تیزی سے کم ہوگا ساتھ ہی جوڑوں اور جسم کے ہر درد سے نجات بھی مل سکے گی۔
جسم کی اضافی چربی اور جوڑوں کا درد ختم کرنے کے لئے نسخہ۔
• ادرک کا پانی
ڈیڑھ لیٹر پانی چولہے پر چڑھائیں اور اسے اُبالیں، جب اس میں اُبال آنا شروع ہو جائے تو اس میں ادرک کے ایک انچ کے چھوٹے اور باریک کٹے ہوئے ٹکڑے شامل کر لیں، جب یہ پانی اچھی طرح اُبل جائے اور ادرک کا سارا عرق اس میں آ جائے تو اسے چولہے سے اُتار کر سائیڈ میں رکھ دیں، جب یہ ٹھنڈا ہو جائے تو اس میں ایک عدد لیموں کا تازہ عرق ملا لیں۔
• استعمال
اب روزانہ ناشتے سے پہلے اور رات کے کھانے سے پہلے اس پانی کا استعمال کریں اور پورا دن جو بھی کھائیں اس کے بعد اس پانی کے ایک دو گھونٹ لے لیں، تیزی سے جسم کی اضافی چربی کا خاتمہ ہوگا وزن کم ہوگا اور جسم سے تمام فاسد مادوں کا خاتمہ ہو جائے گا ساتھ ہی جوڑوں کا درد بھی دور ہوگا۔
ادرک کا یہ پانی خون کے لوتھڑے نہیں بننے دیتا اور جسم میں خون کی روانی کو بہتر بناتا ہے اس پانی کے استعمال سے کولیسٹرول میں کمی آتی ہے یہ قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتا ہے اور ہمیں کینسر جیسے مرض سے لڑنے میں مدد دیتا ہے۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں