تازہ ترین

جمعہ، 2 ستمبر، 2022

یوگی کو جیل بھیجنے والے آئی اے ایس افسر کے سامنے جھکی یوپی حکومت۔ملی بڑی زمہ داری

یوگی کو جیل بھیجنے والے آئی اے ایس افسر کے سامنے جھکی یوپی حکومت۔ملی بڑی زمہ داری

اتر پردیش۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 2ستمبر 2022) اترپردیش حکومت نے جمعرات کو ریاست کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کیا ہے۔  کئی آئی اے ایس افسران کے محکمے بدلے گئے، انہیں نئی ​​ذمہ داریاں سونپی گئیں۔  اس ردوبدل کو اس نقطہ نظر سے بھی دیکھا جا رہا ہے کہ کئی افسروں کا قد گھٹا ہے اور کئیوں کا بڑھا دیا گیا ہے۔  جن افسران پر حکومت کی مہربانی تھی ان میں ایک نام آئی اے ایس ہری اوم کا ہے۔انہیں اتر پردیش کے بہبود محکمہ کا پرنسپل سکریٹری بنایا گیا ہے۔


 ہری اوم  یہ وہ آئی اے ایس افسر ہیں جنہوں نے کبھی یوگی آدتیہ ناتھ کو جیل بھیجا تھا۔  کہا جاتا ہے جسکی وجہ سے یوگی بطور ممبر آف پارلیمنٹ رہتے ہوئے پارلمینٹ میں خوب پھوٹ پھوٹ کر روئے تھے ۔
ڈی ایم رہتے ہوئے یوگی کو جیل بھیج دیا تھا


 بات 2007 کی ہے۔  تب آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم گورکھپور کے ڈی ایم تھے اور یوگی آدتیہ ناتھ گورکھپور کے ایم پی تھے۔  26 جنوری 2007. گورکھپور میں فرقہ وارانہ کشیدگی کا ماحول تھا۔  شہر میں کرفیو لگا ہوا تھا۔  تبھی  اس وقت کے ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور میں دھرنا دینے کا اعلان کیا۔  اس وقت کے ڈی ایم ہری اوم نے آدتیہ ناتھ کو گورکھپور میں داخل ہونے سے روک دیا۔  لیکن یوگی ڈٹے رہے اور ہری اوم نے ان کی گرفتاری کا حکم دیا۔ جسکی وجہ سے آدتیہ ناتھ کو 11 دن تک جیل میں رہنا پڑا۔


 گرفتاری کی بات  بتاتے ہوئے رو پڑے تھے یوگی 

 یوگی آدتیہ ناتھ جب 11 دن بعد جیل سے رہا ہو کر پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے تو انہوں نے اسپیکر کے سامنے  گرفتاری کی بات کی۔  یہ بات کرتے ہوئے یوگی رو پڑے۔  تاہم  اسوقت کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو نے آئی اے ایس ڈاکٹر ہری اوم کو ان کی گرفتاری کے 24 گھنٹے بعد ہی معطل کر دیا  تھا۔


 آئی اے ایس ہری اوم کون ہیں؟
 ہری اوم یوپی کیڈر کے 1997 بیچ کے آئی اے ایس افسر ہیں۔  وہ نہ صرف اپنی انتظامی بلکہ کئی دیگر صلاحیتوں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔  انہوں نے کئی میوزک البمز بھی بنائے ہیں۔  ان کے گانوں  کی ایک طویل فہرست یوٹیوب پر بھی موجود ہے۔


 امیٹھی، اتر پردیش کے کٹاری گاؤں میں پیدا ہوئے، ہری اوم نے الہ آباد یونیورسٹی سے گریجویشن کیا۔  وہ ہمیشہ صرف ایک اچھے طالب علم بننا چاہتے تھے ۔  لیکن ان کے والد انہیں آئی اے ایس، آئی پی ایس کے لیے ترغیب دیتے رہے۔ 

 پھر یونیورسٹی میں بھی آئی اے ایس، پی سی ایس کی باتیں ہوئیں، جس سے  ماحول کا ان پر اثر ہوا۔  1992 میں ہری اوم نے جے این یو میں داخلہ لیا۔  جے این یو سے ہندی ادب میں پی ایچ ڈی کی۔  پھر یو پی ایس سی کی تیاری شروع کی۔  1997 میں UPSC IAS کا امتحان پاس کیا۔
واضح رہے اتر پردیش میں جب سے یوگی راج آیا ہے تب سے لیکر گزشتہ جمعرات تک آئی اے ایس آفیسر ہری اوم کو یوگی سرکار نے Waiting IAS officers Listمیں ڈال دیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad