تازہ ترین

پیر، 19 ستمبر، 2022

فالودہ کلفی!

فالودہ کلفی!

سخت گرمیوں کا موسم ہے چناچہ میں نے سوچا کیوں نہ ہمارے دیسی مینو کی ٹھنڈی نعمتوں کے بارے میں لکھوں، پیش خدمت ہے سدا بہار کلفی، ہماری دیسی آئس کریم۔

مجھے یاد ہے بچپن میں، میں نے کلفی بہت کھائی آپ سب نے بھی ضرور کہیں نا کہیں کھائی ہوگی۔میرے وہ پڑھنے والے جو چالیس سے پچاس کی عمر کے لگ بھگ ہیں، اچھی طرح واقف ہونگے جہاں وہ بچپن میں اپنے والدین کے ساتھ اکثر کھاتے رہے ہونگے اور قلفی کھائے ہونگے،اور خوشگوار لمحات گزارے ہونگے۔

 دودھ دو کلو
چینی چار سو گرام
کنڈنسڈ ملک ایک کپ
کارن فلور چار کھانے کے چمچ
عرق گلاب دو سے تین چائے کے چمچ
پانی آدھا لیٹر
بادام (کرش) تین کھانے کے چمچ
پستہ(کرش) تین کھانے کے چمچ
(شیرہ) پانی ڈیرھ لیٹر
پیلا رنگ ایک چٹکی
چینی ڈیرھ سو گرام
عرق گلاب دو چائے کے چمچ
(سویاں/ فالودہ)اراروٹ چار کپ
پانی ایک سے ڈیرھ کپ
ترکیب۔
(قلفی)دودھ کو اتنا پکائیں کہ وہ سوا کلو رہ جائے، پھر اس میں کنڈنسڈ ملک اور چینی شامل کرکے مزید پکائیں۔ پانی شامل کرکے مزید پکائیں۔کا رن فلور تھوڑے سے دودھ میں مکس کرکے پکتے ہوئے دودھ میں ڈال دیں، چمچ ہلاتے جائیں۔سات آٹھ منٹ بعد عرق گلاب ڈال کے چولہا بند کر دیں۔ پستہ ، بادام ڈال کے اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے فریزر میں رکھ دیں۔ تین سے چار گھنٹے بعد نکال کے پھینٹیں اور قلفی کے سانچے میں ڈال کے دوبارہ فریزر میں رکھ دیں کہ جم جائے۔

(شیرہ) پانی میں چینی، عرق گلاب اور پیلا رنگ شامل کرکے پکائیں کہ تھوڑا گاڑھا سا شیرہ بن جائے۔(سویاں/ فالودہ) اراروٹ میں پانی شامل کرکے مکس کریں اورپھر پین میں اسے ہلکی آنچ پر چمچ ہلاتے ہوئے پکائیں۔تھوڑا پانی ڈالتے ہوئے آہستہ آہستہ پکائیں یہ ٹرانسپرنٹ کلر کا ہو جائے گا۔باؤل میں ٹھنڈا برف والا پانی لیں ، اراروٹ کو مشین میں ڈال کے سویاں/ فالودہ بناتے ہوئے ٹھنڈے پانی میں ڈالتے جائیں۔ان سویاں/ فالودہ کو شیرے والے پانی میں شامل کرکے قلفی کے ساتھ سرو کریں۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad