تازہ ترین

جمعرات، 8 ستمبر، 2022

خبردار!سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر طبی مشورے اور علاج کے دعوے پر ہوگی کاروائی!


خبردار!سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر طبی مشورے اور علاج کے دعوے پر ہوگی کاروائی!
سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے ایک جعلی معالج پر فرد جرم عائد کی ہے۔ سوشل میڈیا پر وڈیو کلپس میں مختلف امراض کےعلاج کے دعوے کیے جا رہے تھے۔ اس بنیاد پر پوچھ گچھ کی گئی تھی۔

اخبار 24 کے مطابق پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے بیان میں کہا کہ’ پوچھ گچھ سے یہ بات سامنے آئی کہ سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس پرطبی معلومات شیئر کی جا رہی تھیں۔ میڈیسن کی کوئی ڈگری اور کسی متعلقہ سرکاری ادارے سے مملکت میں پریکٹس کا اجازت نامہ بھی نہیں تھا‘۔


پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ’ جعلی معالج کو حراست میں لے کر سوشل میڈیا سے ملنے والی معلومات کی بنا پر فرد جرم عائد کی گئی ہے‘۔
’جعلی معالج سعودی عرب میں صحت پیشے کے قانون اور لائحہ عمل کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا۔ اس کے خلاف مالی دھوکہ دہی اور اطلاعاتی جرائم کے قانون کی خلاف ورزی کے ثبوت بھی ملے ہیں‘۔


پبلک پراسیکیوشن کےعہدیدار نے بتایا کہ ’جعلی معالج سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ کارروائی مکمل ہونے کےبعد عدالت میں پیش کیا جائے گا‘۔ 
پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ ’کوئی شخص مطلوبہ سرٹیفکیٹ یا ڈگری کے بغیر خود کو ڈاکٹر، نرس یا معاون طبی عملے سے منسوب کرنے کا مجاز نہیں اور یہ قانونا جرم ہے‘۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad