مسلم لڑکی نے غیر مسلم لڑکے سے شادی رچائی،اپنایا سناتن دھرم،
مدھیہ پردیش ۔(یو این اے نیوز 16ستمبر 2022)مدھیہ پردیش کے مندسور کے نوجوان سے شادی کرنے کےلئے سناتن دھرم قبول کر کے اقرا سے اشکیا بنی لڑکی کی تلاش کرتے ہوئے جودھ پور کی ناگوری گیٹ پولیس مندسور پہنچ گئی ہے۔ اہل خانہ کے مطابق اس سے قبل پولیس نے اشکیا کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے جودھ پور بلایا تھا تاہم محبت کی شادی سے ناراض لڑکی کے اہل خانہ سے جھگڑے کے خوف کے باعث جودھ پور پولیس کو یہاں آنے کو کہا جس کے بعد جودھ پور پولیس مندسور پہنچ گئی ہے۔
غور طلب ہیکہ جودھ پور کی ایک لڑکی اقرا نے محبت کی شادی کے لیے سناتن دھرم قبول کیا اور مندسور کے ایک ہندو نوجوان سے آریہ سماج مندر میں ویدک رسومات کے مطابق شادی کی۔
مندسور میں اقرا سے اشیکا بن گئی ، لڑکی نے سناتن دھرم قبول کر کے ہندو لڑکے سے لومیرج کیا
جودھ پور پولیس سیکورٹی فراہم کرے گی۔
جودھپور کے ناگوری گیٹ پولیس اسٹیشن میں تعینات اے ایس آئی چین سنگھ نے بتایا کہ اقرا کی گمشدگی کی شکایت ان کے اہل خانہ نے گزشتہ ماہ جودھپور کے ناگوری گیٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی تھی۔ ہمیں اطلاع ملی کہ لڑکی مندسور میں ہے، اس لیے ہم یہاں پہنچے ہیں۔
لڑکی بالغ ہے اور اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے۔ ان کے بیانات لیے گئے ہیں۔ پریمی جوڑا فی الحال مندسور میں رہنا چاہتا ہے۔ اگر وہ جودھ پور آکر کوئی مطالبہ کریں گے تو انہیں وہاں بھی سیکورٹی دی جائے گی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں