تازہ ترین

بدھ، 14 ستمبر، 2022

ڈاکٹر ایاز ہاشمی آئی سی پی ایم انڈیا چیپٹر کے ڈائریکٹر نامزد!پوری دنیا کو دکھائیں گےبھارت کی طاقت،ہندوستان فارما کے میدان میں دنیا کی قیادت کرے گا: ہاشمی

نئی دہلی(یواین اے نیوز14 ستمبر2022)پیس آلویز کے چیئرمین اور ہاشمی آرگنائزیشن گروپ کے رکن ڈاکٹر ایاز الدین ہاشمی کو فارمیسی اور میڈیسن کے لیے انٹرنیشنل کانفرنس برائے فارمیسی اینڈ میڈیسن (آئی سی پی ایم ) کے انڈیا چیپٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔ آئی سی پی ایم نے کہا کہ یہ تقرری یونانی، آیوروید اور ہربل نیٹ ورک کے مینوفیکچررز اور تقسیم کاروں کو مدعو کرنے کے مواقع کو بڑھانے کے لیے کی گئی ہے، تاکہ ہندوستان کے لوگوں کو دبئی میں23-25 جنوری کو منعقد ہونے والے ان کے پروگرام میں شرکت کرنے میں مدد مل سکے ۔ آئی سی پی ایم نے کہا ہے کہ اس تقرری کے بعد بھارت کے لوگ اپنی مصنوعات اور ٹیکنالوجی کی نمائش کے لیے بہ آسانی آ سکیں گے اور انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا ۔
آئی سی پی ایم  ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ کا احاطہ کرتا ہے، جس میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں تمام جی سی سی اورایم ای این اے(مینا) ممالک کے اہم عہدیداراور فیصلہ ساز لوگ شرکت کرتے ہیں اور شرکا اپنے ممالک کی چیزوں کو ان کے سامنے رکھ سکتے ہیں ۔اس کے ذریعہ سے شرکاء اپنے ملک کے ہیلتھ سسٹم کو بہتر بنانے میں اپنا اہم تعاون پیش کرسکیں گے۔اس کےذریعہ انہیں ہر ملک کے ہیلتھ اور فارما سے متعلق بہ آسانی جانکاری مل سکے گی، کیونکہ یہاں معروف صنعت کے ماہرین، کنسلٹنٹ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرز اور صحت کی دیکھ بھال کے اہم لوگ موجود ہوں گے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر ایاز الدین ہاشمی کا تعلق فریڈم فائٹر فیملی سے ہے ۔ ان کی اور ان کے اہل خانہ کی ہندوستان میں فارما سیکٹر میں نمایاں خدمات ہیں۔
آئی پی سی ایم انڈیا کے ڈائریکٹر کے طور پر تقرری کے بعد ایاز ہاشمی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند نے فارما سیکٹر کو ترجیح دی ہے۔یہ پلیٹ فارم بین الاقوامی فورمز پر ہندوستان کی طاقت کو پیش کرنے میں مدد کرے گا۔

 انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ شعبہ میں ہندوستان کی عظمت پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے اور لوگوں کو دعوت دیں گے کہ وہ آئیں اور اس خطے میں ہندوستان کا فخر دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہوگی کی ملک کی عظمت کو دنیا کے سامنے پوری طاقت سے پیش کیا جائے اور دنیا کو دعوت دی جائے کہ وہ ہمارے ملک کے فارما سیکٹر سے فائدہ اٹھائیں ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad