تازہ ترین

منگل، 13 ستمبر، 2022

ڈرائیور کے بیٹے ارسلان نے نیٹ امتحان میں نام روشن کیا،گاؤں آمد پر لوگوں زبردست استقبال

ڈرائیور کے بیٹے ارسلان نے نیٹ امتحان میں نام روشن کیا،گاؤں آمد پر لوگوں کا زبردست استقبال

 جونپور۔(یو این اے نیوز 12ستمبر 2022)
 شاہ گنج تحصیل حلقہ کے لپری گاؤں  میں ڈرائیور کے بیٹے ارسلان قریشی کی کامیابی کسی فلمی کہانی سے کم نہیں۔  آخر کار چھٹے مرحلے  میں کامیابی کی داستان رقم کردی۔  گاؤں میں پہلی آمد پر ، ہونہار بیٹے کا گاؤں والوں نے شاندار طریقے سے استقبال کیا۔ 

 ارسلان کی ابتدائی تعلیم کھیتاسرائے  کے ماڈرن کانوینٹ اسکول میں آٹھویں جماعت تک ہوئی۔  سن 2016 میں سینٹ جوزف سینئر سیکنڈری اسکول جونپور سے انٹر تک کی تعلیم مکمل کی۔  ہائی اسکول میں 68 فیصد جبکہ انٹر میں 56.7 فیصد حاصل کیا۔ والدہ نصرت جہاں کی شروع ہی دن سے خواہش تھی کہ ان کا لخت جگر ڈاکٹر بنے ۔  والد گلف میں ڈرائیور کی نوکری کرتے تھے  جس سے گھر کی ضروریات پوری ہوتی تھیں۔


 نیٹ کی تیاری کے لیے لکھنؤ میں کوچنگ شروع کی۔  پانچ بار محنت کے بعد بھی ناکام رہے لیکن دوستوں، اساتذہ اور گھر والوں کی طرف سے دیئے گئے۔ حوصلوں نے ارسلان کو ہمت ہارنے نہیں دیا ۔ 


 بالآخر  ارسلان نے 6ویں بار NEET کوالیفائی کیا۔  اس نے 620 نمبر حاصل کیے جبکہ رینک 12959 رہی   وہ چار بھائیوں میں سب سے بڑا ہے۔ ارسلان نے کہا یہ سب میری ماں کی دعائیں اور اساتذہ کرام کی رہنمائیوں کا نتیجہ ہے ۔پیر کے روز گاؤں میں لکھنؤ سے پہلی آمد پر استقبالیہ کا اہتمام کرکے شاندار اعزاز دیا گیا۔  اس موقع پر گاؤں کے پردھان عرفان انصاری سابق پردھان  پریم چندر یادو، ابصار قریشی، محمد حسیب، محمد توفیق، مسرور احمد اور محمد طالب سمیت  گاؤں کے بہت سے  لوگ اس اعزازی پروگرام میں  شریک ہوئے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad