آعظم گڑھ کے بیٹے قمر فوزان نے ضلع کا نام کیا روشن"
قمر فوزان طلباء کیلئے مشعل راہ:ذاکر حسین
آعظم گڑھ، محمد حذیفہ ۔یو این اے نیوز 12ستمبر 2022) ہمت،عزم،حوصلہ اور جدو جہد کے پیکر شیخ قمر فوزان نے نیٹ مقابلہ جاتی امتحان میں آل انڈیا 10702 رینک حاصل کر پورے ضلع،والدین اور اہل خانہ کا نام روشن کیا ہے۔قمر فوزان نے 626 نمبر حاصل کئے۔
آپ کے ماموں ابو بکر شیخ نے بتایا کہ قمر فوزان نے ابتدائی تعلیم شبلی نرسری اسکول سے حاصل کی اور انٹر سے فراغت کے بعد شاہین گروپ آف انسٹیٹوٹ سے نیٹ کی تیاری کیلئے بیدر گئے۔آٹھ ماہ سخت محنت اور جدوجہدکے بعد نیٹ امتحان پاس کر اپنی قابلیت ثابت کی۔قمر فوزان کی کامیابی پر مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فائونڈیشن کے بانی ذاکر حسین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر فوزان کو نوجوان طلباء کیلئے مشعل راہ قرار دیا،انہوں نے کہا کہ قمر فوزان کی ذمہ داریاں اب بڑھ گئ ہیں۔
،انہیں قوم کے بچوں کو نیٹ ایکزام کیلئے راہنمائی کرنی ہوگی۔قوم کے بچوں ،قوم و انسانیت بالخصوص غرباء کا کم سے کم میں علاج کرکے سماج میں علاج کے نام پر ہو رہے غریبوں کے استحصال کرنے والے ڈاکٹرز کو ایک مثبت پیغام دیں گے۔ذاکر حسین نے قمر فوزان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ آعظم گڑھ سمیت پورے ملک میں قوم کے بچوں کی نیٹ ایکزام پاس کرنے کیلئے اپنی بساط بھر کوشش کریں۔
اس موقع پر قمر فوزان کے والد ڈاکٹر محمد کامران ،ناناحاجی شاہ عالم،بڑے ابو محمد عمران،ماموں محمد اسمعیل،محمد اسحٰق اور الفلاح فاؤنڈیشن کی پوری ٹیم نے انہیں مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں