سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نہیں رہے
تحریر: مسعودجاوید :سرد جنگ کو ختم کرنے والی ہستی سوویت یونین کے سابق صدر میخایل گورباچوف کل اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔
آہنی پنجے کی کمیونسٹ حکومت کے بدلے سوویت یونین میں جمہوری نظام کی داغ بیل ڈالنے، شفافیت اور آزادی صحافت کو آمرانہ نظام حکومت میں متعارف کرانے والی شخصیت کے نام سے دنیا انہیں یاد رکھے گی۔ ان کی اسی جراتمندانہ قدم کے لئے انہیں نوبیل پرائز سے سرفراز کیا گیا تھا۔ ان کے اقدامات کے لئے مغربی یورپ ہمیشہ احسان مند رہے گا ۔
نظام حکومت میں ان کی اصلاحات کا نتیجہ تھا کہ برلین کی دیوار عوام نے منہدم کر کے روسی بلوک کے مشرقی جرمنی اور امریکی بلوک کے مغربی جرمنی ایک ہو گئیں۔ امریکہ اور روس کے مابین سرد جنگ کا خاتمہ ہوا ۔
دنیا بالخصوص مغربی یورپ کے برعکس سوویت یونین کے بعض قائدین کی نظر میں گورباچوف ایک غدار تھے جو امریکہ کے اشارے پر سوویت یونین کو کمزور کرتے رہے اور معاملہ یہاں تک پہنچا کہ سوویت یونین بکھر کر ١٣ ملکوں میں منقسم ہو گیا اور اس کے بعد دنیا کے دو سوپر پاور امریکہ اور روس میں سے روس کا زوال نے امریکہ کو دی ون اینڈ اونلی سوپر پاور آف دی ورلڈ بنا دیا ۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں