تازہ ترین

منگل، 6 ستمبر، 2022

عالم دین سے شادی کرنے کے فوائد

 آج کل کالج میں تھوڑا بہت پڑھ لکھ کر لڑکیوں کا مزاج اس طرح ہوجاتا ہے کہ اگر ان کے نکاح کے لیے کوئی عالم یا

 داڑھی والا دیندار لڑکا تجویز کیا جائے تو وہ منع کر دیتی ہیں کہ ہمیں مولانا اور داڑھی والے سے شادی نہیں کرنی یعنی ہیرو ٹائپ لڑکا ہی چاہیے شاید انہیں مولاناؤں کی خوبیوں اور ان کے ساتھ شادی کرنے کے فوائد کا علم نہیں ورنہ وہ اپنے لیے عالم لڑکے کو ہی ترجیح دیں چنانچہ مندرجۂ ذیل میں چند فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے



❶ نیک صالح عالم دین جہیز کی مانگ نہیں کرتا

❷عالم دین اپنی بیوی کے مکمل حقوق سے واقف ہوتا ہے اور حق تلفی نہیں کرتا

❸ عالم دین اپنی بیوی کو بہت خوش رکھتا ہے

❹عالم دین اپنی بیوی کا گھر اور کچن کے کاموں میں بھی ہاتھ بٹاتا ہے

❺عالم دین اپنی بیوی کو پردے میں رکھتا ہے کیونکہ بے پردہ عورت شیطان کا نوالہ ہوتی ہے

❻عالم دین اپنی بیوی کی دنیا و آخرت دونوں کا خیال رکھتا ہے اس لیے اس کو دین دار بناتا ہے نماز روزہ کی تاکید کرتا ہے

❼عالم دین کی بیوی کی معاشرے میں الگ ہی شان ہوتی ہے سبھی عورتیں ادب سے پیش آتی ہیں

❽عالم دین اپنی بیوی کی تلخ باتوں پر جلدی غصہ نہیں ہوتا اور اگر ہوتا بھی ہے تو بہت جلد اپنے غصے پر قابو پا لیتا ہے

❾عالم دین  اپنی بیوی پر ظلم و ستم نہیں کرتا اس کو بے جا ڈانٹتا ڈپٹتا نہیں اور نا ہی اس پر ہاتھ اٹھاتا ہے

0❶عالم دین نہ ہی کنجوس ہوتا ہے اور نہ ہی فضول خرچ کرنے والا بلکہ اپنی حیثیت کے مطابق تمام ضروریات پوری

 کرتا ہے

❶❶عالم دین سود جوا لاٹری اور تمام حرام کمائی سے بچتا ہے اور اپنے اہل و عیال کو بھی محفوظ رکھتا ہے

❷❶عالم دین اپنے بچوں کی صحیح تربیت کرتا ہے اور انہیں دینی تعلیم سے آراستہ کرتا ہے

 ❸❶عالم دین اپنی بیوی کو روٹھنے نہیں دیتا اگر روٹھ جائےتو منا لیتا ہے

❹❶عالم دین اپنی بیوی سے بے وفائی نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ عالم کے یہاں طلاق کی نوبت کم آتی ہے

  عالم دین معاشرے کا سب سے شریف انسان ہوتا ہے کسی سے لڑائی جھگڑا نہیں کرتا...!!!🌸 🌹...


منقول...

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad