تازہ ترین

اتوار، 11 ستمبر، 2022

مصر کی ایک مسجد میں 48 سالہ نوجوان کا حالت سجدہ میں قتل!

مصر کی ایک مسجد میں 48 سالہ نوجوان کا حالت سجدہ میں قتل!

قاہرہ ۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 11ستمبر 2022) الوطن اخبار کے مطابق مصر کے دقہلیہ شہر کے وسط میں واقع گاؤں مت سودان میں نماز جمعہ کے دوران جامع مسجد کے اندر ایک شخص کو جان سے مار ڈالنے کا واقعہ پیش آیا جہاں صابر فرج 33سالہ نوجوان نے 48 سالہ شخص الشربینی عوض کو چاقو سے وار کرکے جان سے مار دیا ۔


 آپ کو معلوم رہے مقتول جب سجدے میں تھا اسی وقت قاتل نے چاقو سے کئی وار کر کے شدید طور پر زخمی کردیا ۔جب تک قریبی لوگ کچھ سمجھ پاتے تب تک قاتل اپنا کام  کر چکا تھا۔وہاں پر موجود لوگوں نے ملزم کو پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا اس پورے معاملے میں پولیس تحقیقات کرنے میں جٹی ہوئی ہے ۔اسکائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے مجرم کو رات کے وقت قتل والی جگہ لے گئی اور وہاں سے کئی اہم ثبوت جمع کیے۔


تحقیقاتی ٹیم کے ایک واقف کار نے اسکائی نیوز  عربیہ سے بتایا کی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے اور قتل کرنے کے منصوبوں کے تعلق سے تفصیل سے بتایا ۔مجرم نے جمعرات کی رات ہی سے قتل کرنے کا ارادہ کرلیا تھا ۔

جمعہ کی نماز کے وقت وہ مسجد میں آیا اور چاقو کو اپنے کپڑے میں چھپا کر رکھا ہوا تھا اس نے جمعہ کے خطبہ کے دوران  مقتول الشربینی عوض کو پہلی صف میں بیٹھا ہوا دیکھا ۔ملزم کا اعتراف ہیکہ وہ مقتول کے بلکل ٹھیک پیچھے اخری صف میں بیٹھ گیا اور جب نماز شروع ہوئی اس نے پہلی  رکعت میں سجدے کے دوران اپنی جگہ سے جا کر پہلی صف میں کھڑے الشربینی عوض پر حالت سجدہ میں چاقو سے گردن پر  وار کردیا جسکی وجہ سے اسکی موت واقع ہوگئی۔


ذرائع کے مطابق پبلک پراسیکویشن نے ملزم کا نفسیاتی ٹیسٹ بھی کرائے گئ تاکہ اسکی ذہنی حالت کا ٹھیک طریقے سے پتہ چل سکے آیا اس نے نشہ آور اشیاء استعمال کی ہے یا نہیں۔

پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا ہیکہ مقتول کپڑے کی سلائی کرتا تھا اور قاتل اسکا رشتہ دار ہے  اسکے ساتھ کچھ عرصے سے کام کرتا تھا۔اور اس نے مقتول کو درزی کا کام بھی سکھایا تھا ۔دونوں میں کسی بات کو لیکر کہا سنی ہوئی تھی جو قتل کی وجہ بنی ۔
معلوم رہے مصر میں اس طرح کے واقعات حالیہ دنوں میں کئی ہوچکے ہیں۔ 

منصور یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اپنی گرل فرینڈز کا شادی سے انکار پر ایک گلی میں قتل کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔اسی طرح زقازیق المنوفیہ میں دو نوجوان نے دو لڑکیوں کو بھی گلی میں قتل کردیا تھا

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad