تازہ ترین

بدھ، 21 ستمبر، 2022

فن کی نگری میں اندھیرا٫کامیڈی کا روشن ستارہ ڈوب گیا٫راجو سریواستو 40 روز کی علالت کے بعد انتقال کر گئے!

فن کی نگری میں اندھیرا٫کامیڈی کا روشن ستارہ ڈوب گیا٫راجو سریواستو 40 روز کی علالت کے بعد انتقال کر گئے!

اترپردیش۔(یو این اے نیوز 21ستمبر 2022)
  کامیڈین راجو سریواستو کا دہلی کے ایمس اسپتال میں انتقال ہوگیا۔  راجو 10 اگست سے اسپتال میں داخل تھے۔  کامیڈین کو دل کا دورہ پڑنے پر داخل کرایا گیا تھا۔  وہ گزشتہ 40 دنوں سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھے۔  

لیکن آج 21 ستمبر کو انہوں نے آخری سانس لی۔  ان کی عمر 58 سال تھی۔  دراصل انہیں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

 سبھی مداح  اور اہل خانہ ان کی جلد صحت یابی کے دعائیں مانگ رہے تھے۔  آخر 40 دن بعد  تمام مداحوں کا دل ٹوٹ گیا۔  آپ کو بتا دیں کہ راجو شریواستو کی صحت کو لے کر جگہ جگہ منتروں کا جاپ اور جلا بھیشیک کیا جا رہا تھا۔  یہی نہیں، ہر کوئی کامیڈین کی صحت یابی کے لیے کسی معجزے کا انتظار کر رہا تھا۔  لیکن اس کے بعد بھی انہیں ہوش نہیں آیا اور آج وہ اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔

 غور طلب ہے کہ کامیڈین راجو سریواستو کو 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا تھا۔  دراصل جم میں ورزش کے دوران انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اچانک گر گئے۔  جس کی وجہ سے انہیں فوری طور پر ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ 


 یہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔  لیکن 40 دن گزرنے کے بعد بھی ان کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی، ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل ان کا علاج کر رہی تھی، لیکن اس کے بعد بھی آج راجو سریواستو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے۔  ان کے انتقال سے پورا خاندان ٹوٹ چکا ہے۔  مداحوں میں بھی سوگ کی لہر ہے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad