تازہ ترین

جمعرات، 15 ستمبر، 2022

جونپور میں شدید بارش کے بعد کچا مکان گرنے سے 40 سالہ خاتون کی موت !

جونپور میں شدید بارش کے بعد کچا مکان گرنے سے 40 سالہ خاتون کی موت !

 جونپور،اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 15ستمبر2022)ضلع میں تین روز سے جاری بارش کے باعث اب کچے مکانات کے گرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔  ایسے ہی ایک حادثے میں ایک خاتون کی دب کر موت  ہو گئی۔  


حادثہ کی اطلاع ملتے ہی صبح محکمہ ریونیو کی ٹیم کے ساتھ پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی اور جائے حادثہ کا جائیزہ لیا اور متاثرین کی مدد کا یقین دلایا۔  ساتھ ہی لاش کو قانونی کارروائی کے تحت لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔


معلوم رہے  جونپور ضلع میں بدھ کی رات سے مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے سر پتھا تھانہ حلقہ کے  غیرواہ گاؤں کے رقبہ مجرے میں کچے مکان کا ایک حصہ گرگیا۔ جس سے رات میں ایک خاتون کی دب کر موت ہوگئی۔  وہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی محکمہ ریونیو اور پولس کی ٹیم جمعرات کی صبح گاؤں پہنچی اور ضروری کارروائی مکمل کی۔


 مذکورہ گاؤں کے رہائشی رام مورت  راج بھر ایک کچے مکان میں بیوی مینا اور دو بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔  گھر کی حالت پرانے ہونے کی وجہ سے بہت خستہ تھی،   بدھ کی رات بھی وہ معمول کے مطابق کھانا کھا کر گھر میں سو رہا تھا۔  آدھی رات کے بعد وہ حصہ جہاں اہل خانہ کے ساتھ  وہ سو رہے تھے اچانک  بھر بھرا کر گر گیا۔  ان کی 40 سالہ بیوی مینا ملبے میں دب گئی۔


 حادثے کے بعد چیخ و پکار سن کر گاؤں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی اور کافی کوشش کے بعد مینا کو کسی طرح باہر نکالا گیا لیکن تب تک وہ دم توڑ چکی تھی ۔  رام مورت کی معاشی حالت بہت کمزور ہے۔  وہ مزدوری وغیرہ سے اپنے خاندان کا گزارہ کرتا ہے۔


 متاثرہ خاندان کو ہر ممکن مدد ملے گی: وزیر اعلیٰ ہاؤسنگ سکیم کے تحت فوری طور پر مکانات کی فراہمی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔نتیش کمار ڈپٹی کلکٹر شاہ گنج نے یہ بات میڈیا سے کہیں

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad