جونپور میں 35سالہ خاتون کا قتل ۔لاش کو جلایا ،نہیں ہوسکی شناخت، فارینسک ٹیم موقع پر پہنچی!
جونپور ۔(یو این اے نیوز 26ستمبر 2022)
جونپور میں، ہفتہ کی رات، ایک خاتون کا قتل کر دیا گیا، وارانسی-لکھنؤ ہائی وے سے صرف 25 میٹر کے فاصلے پر بخشا تھانہ حلقہ کے سونشا گاؤں کے قریب اس قتل کو انجام دیا گیا ہے۔ ثبوت مٹانے کے لیے اس کا چہرہ بھی جلا دیا گیا۔ علی الصبح موقع پر پہنچی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر شناخت کیلئے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہے ۔
سونشا گاؤں کے کچھ لوگ صبح ہائی وے کے کنارے گئے تھے۔ وہاں ایک لاش پڑی دیکھ کر گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ ایک خاتون جسکی عمر تقریباً 35 سال ہوگی جسکا قتل کرکے اسکے چہرے کو جلا دیا گیا ہے۔
اس کی شناخت کے لیے آس پاس کے کئی گاؤں سے آئے لوگوں کے ذریعے شناخت کرانے کوشش کی گئی۔ لیکن کچھ پتہ نہیں چل سکا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں