تازہ ترین

منگل، 6 ستمبر، 2022

مدارس اسلامیہ کے سروے کا فیصلہ تشویشناک : مفتی ابوالقاسم نعمانی مھتمم دارالعلوم دیوبند حکومت کے فیصلہ کے جائزہ کے لئے دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائی ذمہ داران مدارس کی اہم کانفرنس ، ارباب مدارس کی نظر

مدارس اسلامیہ کے سروے کا فیصلہ تشویشناک : مفتی ابوالقاسم نعمانی مھتمم دارالعلوم دیوبند حکومت کے فیصلہ کے جائزہ کے لئے دارالعلوم دیوبند نے 24 ستمبر کو بلائی ذمہ داران مدارس کی اہم کانفرنس ، ارباب مدارس کی نظر

دیوبند :(پریس ریلیز  یو این اے نیوز 6ستمبر 2022) 
اترپردیش کی یوگی حکومت کے ذریعہ مدارس اسلامیہ کا سروے کئے جانے کے فیصلہ پر پہلی مرتبہ اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے عالم اسلام کی ممتاز دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ اترپردیش میں مدارس کا سروے کرائے جانے کا مسئلہ باعث تشویش ہے اور اس فیصلہ کا جائزہ لینے اور آئندہ کا لائحہ عمل بنانے کے لئے دارالعلوم دیوبند نے ذمہ داران مدارس کی اہم میٹنگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے کہ اترپردیش کے نمائندہ مدارس اسلامیہ کا طلب کیا جائے اور اس میں مدارس کا سروے کرائے جانے کے حکومت اترپردیش کے اعلان کے تمام پہلوؤں پر غوروخوض کرنے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے ۔ 


مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی نے کہا کہ اس نمائندہ اجلاس کے لئے 24 ستمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے ۔ ایک اندازہ کے مطابق اس نمائندہ اجلاس میں اترپردیش کے سیکڑوں مدارس کے ذمہ داران کی شرکت متوقع ہے ۔ اس وقت تک حکومت کے اس فیصلہ کی تصویر بھی واضح ہوجائے گی ۔ مدارس اسلامیہ کے اس نمائندہ اجلاس میں اتفاق رائے سے جو بھی فیصلہ لیا جائیگا ، دارالعلوم دیوبند کا موقف بھی وہی ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور اس سلسلہ میں کوئی نہ کوئی مثبت فیصلہ لیا جائیگا ۔


واضح ہو کہ حکومت اترپردیش نے گزشتہ دنوں غیر منظور شدہ اور خود مختار مدارس اسلامیہ کا سروے کرانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے ، جس کے بعد سے تمام ارباب مدارس اور ملت اسلامیہ کے ذمہ داران میں فکر و تشویش کی لہر ہے ، اسی کے پیش نظر دارالعلوم دیوبند نے مدارس کے ذمہ داران کی اس کانفرنس کو منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ بھی واضح ہو کہ دارالعلوم دیوبند نے اس مسئلہ پر ابھی تک اپنے کسی رد عمل کا اظہار نہیں کیا ہے ۔


اب دارالعلوم دیوبند کی جانب سے اس نہایت اہم کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے ، جس پر ارباب مدارس اور ملت اسلامیہ کی نظر ہوگی اور انہیں اس اہم کانفرنس کے بعد نیا رخ ملے گا ۔ ادھر جمعیة علماء ہند کی جانب سے 6؍ ستمبر  منگل کو دہلی میں اس سلسلہ میں ایک اہم اجلاس کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad