تازہ ترین

بدھ، 7 ستمبر، 2022

سوڈان میں سیلاب سے تباہی 15ریاستوں میں شدید بارش۔مرنے والوں کی تعداد 112تک پہنچ گئی

سوڈان میں سیلاب سے تباہی 15ریاستوں میں شدید بارش۔مرنے والوں کی تعداد 112تک پہنچ گئی

سوڈان۔(یو این اے نیوز 7ستمبر 2022)
سوڈان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد اب تک 112 ہو گئی ہے۔  ملک کی سول ڈیفنس کونسل کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تقریباً 35ہزار سے زیادہ گھر مکمل طور پر تباہ اور 49ہزار گھروں  کو نقصان پہنچا ہے۔ 

 وزارت آبپاشی اور آبی وسائل نے بلیو نیل اور وائٹ نیل دریاؤں کے پانی کی سطح بڑھنے کی خبر 22اگست سے پہلے ہی کردی تھی،  وزارت نے خاص طور پر دارالحکومت خرطوم میں دو دریاؤں کے قریب رہنے والے لوگوں سے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تاکید بھی کی تھی ۔


سوڈانی وزرا کی کونسل نے سیلاب سے متاثرہ چھ ریاستوں کو  نیل ندی ۔ گیزیرہ، وائٹ نیل، ویسٹ کردوفان ، جنوبی دارفور اور کیسیل میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا ہے ۔



اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان کی 18 میں سے 15 ریاستوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کی تعداد ڈھائی لاکھ تک ہوگئی ہے 
 ,

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad