کشمیر میں ITBP اہلکاروں کو لے جانے والی بس کھائی میں گری، 7 ہلاک، 32 زخمیوں میں سے 8 زخمیوں کی حالت تشویشناک !
کشمیر۔اسماعیل عمران ۔(یو این اے نیوز 16اگست 2022)انڈو تبتن بارڈر پولیس کی طرف سے دی گئی معلومات کے مطابق بس میں 39 فوجی سوار تھے۔ ان میں آئی ٹی بی پی 37 اور جموں و کشمیر پولیس کے 2 اہلکار شامل تھے۔ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔
جموں و کشمیر کے پہل گام میں منگل کو ایک بڑا حادثہ پیش آیا۔ آئی ٹی بی پی کے جوانوں کو لے جانے والی بس چندن واڑی علاقے کے ایک کھائی میں گر گئی۔ اس حادثے میں 7 جوانوں کی موت ہو گئی ہے، جن میں 6 ITBP اور 1 پولس اہلکار بھی شامل ہے۔ 32 جوان زخمی ہیں جن میں 8 کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ شدید زخمی جوانوں کو علاج کے لیے سری نگر کے آرمی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دیگر زخمی جوان اننت ناگ کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
معلوم رہے یہ حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا
2 جوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
پولیس اہلکار نے بتایا کہ آئی ٹی بی پی کے دو اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ پانچ دیگر جوان بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کا ایک ہیلی کاپٹر زخمیوں کو لے جانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ بس میں سوار جوان امرناتھ یاترا ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے۔ آئی ٹی بی پی کے کمانڈوز کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں تیزی لائی جا سکے۔
ملک کی صدر سمیت اپوزیشن جماعتوں کے کئے لیڈروں نے اس درد ناک حادثے پر افسوس اکا اظہار کیا ہے اور اس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کیئے ہیں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں