تازہ ترین

بدھ، 17 اگست، 2022

جونپور: رات میں خواتین کے ساتھ غلط حرکت کرنے لگا رشتے دار،لوگوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

جونپور: رات میں خواتین کے ساتھ غلط حرکت کرنے لگا رشتے دار،لوگوں نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا

 جونپور، اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 17 اگست2022) جونپور میں ایک شخص کے گھر پر آئے  ہوئے  رشتہ دار کو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر اسوقت جان سے مار ڈالا جب اسکے بارے میں گھر کی خواتین نے کہا یہ ہم لوگوں کے ساتھ غلط حرکتیں کررہا ہے ۔


یعنی جنسی زیادتی جیسی حرکتیں کرنا چاہتا تھا ،اس چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے لوگوں نے اسے جان سے مار ڈالا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔  پولیس نے مقتول کے بیٹے کی تحریر پر مقدمہ درج کر کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک ملزم موقع سے فرار ہے۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رشتہ دار کو  خواتین کے ساتھ قابل اعتراض حرکت کرنے پر اسے پیٹ پیٹ کر جان سے مار ڈالا ۔


 شراب پینے کے بعد کرنے لگا چھیڑ چھاڑ

 بھدوہی ضلع کے زاہد پور میں واقع نئی بازار کا رہنے والا رام نریش  46 سالہ شخص جونپور ضلع کے بھوانی پور جموا گاؤں میں واقع اپنے پٹی دار کے رشتہ دار کے یہاں آیا تھا۔  رات وہیں ٹھہرا اور رشتہ دار ونود کے ساتھ شراب پینے لگا۔  متوفی پر الزام ہے کہ اس نے شراب پی کر نشے میں دھت ہو کر خواتین سے بدتمیزی کی۔  انکار کرنے پر بھی متوفی نہیں مانا اور مار پیٹ کرنے پر آمادہ ہوگیا  کافی سمجھانے کے بعد بھی وہ نہیں مانا  تو لوگوں نے اسے لاٹھیوں سے مار کر زخمی کر دیا۔



 آس پاس کے لوگ پہنچے تو وہ مر چکا تھا۔


 مار پیٹ اور گالیوں کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ وہاں پہنچ گئے۔  لوگوں نے دیکھا کہ رام نریش مردہ پڑا ہے۔  اس کے بعد 108 ایمبولینس سے لیکر رات ہی میں مڑیاہوں  ہیلتھ سینٹر لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔  حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کے لواحقین کو اطلاع دی۔  متوفی کے بیٹے انیل کمار گوتم کی شکایت پر کوتوالی تھانے میں چار لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


 متوفی کی دو بیٹیاں اور پانچ بیٹے غیر شادی شدہ ہیں۔

 متوفی رام نریش کے 7 بچے ہیں جن میں پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔  ابھی تک کسی کی شادی نہیں ہوئی۔  واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی کی بیوی اوشا دیوی بچوں اور اہل خانہ کے ساتھ جونپور پہنچ گئیں۔  متوفی  کے اہل خانہ کی حالت خراب ہے۔  اہل خانہ نے بتایا کہ 15 اگست کو رام نریش گوتم رشتہ داروں کے یہاں گئے تھے۔  اسے 16 اگست کو واپس آنا تھا لیکن اپنے دوست سے ملنے کا کہہ کر وہ مڑیاہوں چلا گیا۔  پولیس کا کہنا ہے کہ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جس میں تین کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad