تازہ ترین

جمعہ، 19 اگست، 2022

جونپور میں قتل کے جرم میں ساس کو دس سال قید کی سزا

جونپور میں قتل کے جرم میں ساس کو دس سال قید کی سزا

 جونپور: اسماعیل عمران ۔یو این اے نیوز 18اگست 2022) پنوارا کے جکھنیاں گاؤں میں ایک شادی شدہ خاتون پر مٹی کا تیل چھڑک کر جلا دیا گیا تھا۔


  ڈسٹرکٹ جج وانی رنجن اگروال کی عدالت نے غیر ارادتاً  قتل کے مجرم ساس راج پتی کو دس سال قید بامشقت اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے 


 برسٹھی رہائشی  گرجا شنکر شکلا نے پنوارا تھانے میں میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔  استغاثہ کے مطابق مدعی کی لڑکی رینو کی شادی 15 سال قبل دھیرج پانڈے سے ہوئی تھی۔   سسرال والے اس کی لڑکی کو ہمیشہ ہراساں کرتے تھے جس کا کیس فیملی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔  6 جون 2017 کو بیٹی رینو پر  اس کے سسرال والوں نے مٹی کا تیل چھڑک کر جلا دیا تھا۔ 

 اطلاع پر جب مدعی لڑکی کے سسرال پہنچا تو پتہ چلا کہ وہ ضلع اسپتال میں داخل ہے۔  جب لوگ وہاں پہنچے تو رینو مر چکی تھی۔  پولیس نے عدالت میں چارج شیٹ داخل کیا ۔  سرکاری وکیل انیل سنگھ کپتان نے گواہوں سے جرح کی۔ 

 عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ساس راج پتی کو قتل کا مجرم قرار دیتے ہوئے دس سال کی سزا سنائی

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad